• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

شائستہ لودھی نے شادی کرلی؟

شائع June 30, 2015

معروف پاکستانی میزبان شائستہ لودھی نے دوسری شادی کر لی ہے۔

گزشتہ سال اپنے مارننگ شو کےدوران توہین مذہب کے الزامات کے بعد سے ٹی وی اسکرین سے غائب شائشہ لودھی نے اپنی شادی کا اعلان مبہم انداز میں ٹوئٹر پر کیا۔

شائستہ لودھی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شادی سے متعلق ایک قرآنی آیت شیئر کی ہے جس کے آخر میں انہوں نے شادی شدہ ہونے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

البتہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپنے شوہر کی شناخت مکمل طور پر چھپائی ہے۔

شائستہ نے 2012 میں اپنے سابقہ شوہر سے طلاق لے لی تھی۔

گزشتہ سال توہین مذہب کے الزامات کے بعد سے شائستہ اپنے 3 بچوں کے ہمراہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں اور اس مہینے کراچی آئی ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024