• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کنگ خان مشکل میں پھنس گئے

شائع June 18, 2013

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان۔- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان۔- فائل فوٹو

بالی وڈ میں یہ خبر گرم ہے کہ کنگ خان ایک بار پھر والد بننے والے ہیں، اس حوالے سے شاہ رخ اور ان کے گھر والے تو خاموش ہیں مگر پھر بھی اس خبر کی کافی حد تک تصدیق ہوچکی ہے۔

مگر خوشی کی اس خبر نے بھی لگتا ہے کہ کنگ خان کی خوشی میں بھنگ ڈال دیا ہے کیونکہ مہاراشٹر کے ریڈیولوجسٹ ایسوسی ایشن نے شاہ رخ پر بچے کی جنس کا ٹیسٹ کرانے کا الزام لگایا ہے۔

اگر یہ بات درست ثابت ہوگئی تو شاہ رخ خان تیسرا بچہ ہونے سے پہلے ایک بڑی مصیبت سے گھر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور ان کی بیوی گوری سروگیسی کے ذریعہ بیٹا ایکسپیکٹ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ بھی اسی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے والدین بننے میں کامیاب ہوئے تھے اور اب عامر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاہ رخ اور گوری خان بھی سروگیسی طریقہ کار کو اپنا رہے ہیں۔

خبروں میں تو یہاں تک بتایا گیا کہ یہ بچہ لڑکا ہوگا اور اس طرح آرین اور سہانا کے بعد وہ ایک بار پھر بیٹے کے باپ بننے والے ہیں، بچے کو سروگیسی کے ذریعہ پیدا کرنے کے پیچھے بتایا جا رہا ہے کہ گوری کی ایسی خواہش تھی۔

اب تک بالی وڈ میں اس گڈ نیوز کی دھوم مچی ہوئی تھی مگر اس معاملے میں مہاراشٹر کے ریڈیولوجسٹ ایسوسی ایشن نے شاہ رخ پر بچے کی جنس کے ٹیسٹ کرانے کا الزام لگا کر سب سے بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

ہندوستان میں (رحم مادر) بچہ دانی میں بچوں کی جنس کے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے جس کی وجہ وہاں لڑکیوں کی قبل از پیدائش جنس جان کر انہیں تلف کئے جانے کا رجحان ہے۔

اس الزام پر ابھی شاہ رخ کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم محکمہ صحت نے ضرور ان الزامات کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے اور انھوں نے بالی وڈ کنگ کے گھر کا دورہ بھی کیا تاہم اس وقت شاہ رخ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

شاہ رخ نے افواہوں کی تردید کردی | Dawn Urdu Jul 10, 2013 11:35am
[…] سالہ خان کا کہنا تھا کہ انکا بچہ میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں سے قبل ہی پیدا ہوچکا […]
شاہ رخ نے افواہوں کی تردید کردی Jul 10, 2013 02:09pm
[…] سالہ خان کا کہنا تھا کہ انکا بچہ میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں سے قبل ہی پیدا ہوچکا […]

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024