• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اپر دیر میں سیلاب، 9 افراد ہلاک

شائع June 26, 2015
۔اے پی پی فائل فوٹو۔
۔اے پی پی فائل فوٹو۔

اپر دیر: اپر دیر کے ضلع بیار میں جمعرات کو سیلاب کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیلابی ریلے میں ایک بازار بھی بہہ گیا۔

مقامی افراد کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ قریبی پہاڑوں سے اچانک آنے والے اس سیلاب کے بعد سے کئی افراد کمشدہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک مدرسہ، دکانیں اور متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

علاقے کے رہائشی مولانا شمس الرحمان کے مطابق اب تک نو لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ایک اور رہائشی کے مطابق سیلاب کے باعث کوہستان ضلع کا اپر دیر سے زمین رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ریسکیو کے کاموں میں حصہ لینے والے ایک اور رہائشی نے ڈان کو بتایا کہ بہتے ہوئے پانی کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکلات آرہی ہیں اور پانی کم ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ایک رہائشی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے چھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو مردان میں رہتے ہیں اور گرمیاں گزارنے یہاں آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024