• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

کراچی کے شہری گرمی سے پریشان

شائع June 27, 2015

کراچی میں شدید گرمی پڑنے کے باعث لوگ بے حد پریشان ہیں اور اس گرمی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

زیرِنظر تصاویر آپ کو دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے واٹر فیسٹیول سے مشابہہ لگیں گی ، لیکن درحقیقت کراچی میں کوئی واٹر فیسٹیول منعقد نہیں ہوا بلکہ شدید گرمی اور آگ برساتے سورج کی ستائی عوام نے ٹوٹی ہوئی واٹر پائپ لائن کو ہی غنیمت جانا اور خود کو ٹھنڈا رکھنے کا بھرپور اہتمام کیا، جبکہ کچھ لوگوں نے سمندر کی لہروں کا فائدہ اٹھایا۔

لوگوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے نڈھال ہورہے ہیں، کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے برف اور پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث سندھ بھر میں لُو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 950 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

شدید گرمی میں پانی کی ٹوٹی ہوئی  پائپ لائن سے نہاتے یہ بچے بہت خوش نظر آرہے ہیں—۔فوٹو/ اے ایف پی

کراچی کے لوگ ٹوٹی ہوئی واٹر پائن لائن کے نیچے کھڑے ہیں، جبکہ ایک شخص صابن کے ساتھ نہانے میں مصروف ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

انسان تو انسان کراچی کے جانور بھی اس گرمی سے نہایت پریشان ہیں، کراچی زو کے دو ہاتھی شدید گرمی کے باعث پانی میں موجود ہیں۔ — فوٹو اے پی

ایک عورت اپنے بچے کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے پانی پلا رہی ہے۔ — فوٹو اے پی

کراچی میں پڑنے والی گرمی سے نڈھال لوگوں نے واٹر پائپ لائن کو غنیمت جانا—۔فوٹو/ اے ایف پی

ایک آدمی شدید گرمی سے بچنے کے لیے اپنے اور بچے کے سر پر گیلا تولیا رکھا ہوا ہے۔ —فوٹو رائٹرز

کچھ لوگوں نے سمندر کی لہروں کا بھی فائدہ اٹھایا —۔فوٹو/ اے پی

ہیٹ اسٹروک سے متاثر ایک بزرگ اپنے علاج کا انتظار کر رہے ہیں — فوٹو اے پی

بچوں، بڑوں سب نے ہی ٹوٹی ہوئی پانی کی لائن سے بھرپور فائدہ اٹھایا—۔فوٹو/ رائٹرز

انسان تو انسان کراچی کے جانور بھی اس گرمی سے نہایت پریشان ہیں، کراچی زو کا ایک شیر شدید گرمی سے بچنے کے لیے برف کا سہارا لے رہا ہے— فوٹو اے پی

بچے بھی کراچی کی گرمی سے شدید پریشان  ہوئے اور انھوں نےٹوٹی ہوئی واٹر پائپ لائن کے نیچے خود کو ٹھنڈا کرنے کااہتمام کیا۔—۔فوٹو/ اے ایف پی