• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

نقلی پستول کے ساتھ سیلفی لینے والا طالبعلم ہلاک

شائع June 23, 2015 اپ ڈیٹ June 24, 2015
فوٹو/ رائٹرز—۔
فوٹو/ رائٹرز—۔

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نقلی پستول کے ساتھ سیلفی لینے والے نوجوان کو پولیس نے ڈاکو سمجھتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پیر کو نجی اسکول کا طالبعلم 15 سالہ فرحان اپنے دوست 14 سالہ فہد کے ساتھ فیصل آباد کے ایک پارک میں فیس بک پر پوسٹ کرنے کے لیے نقلی پستول کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا، جب پیپلز کالونی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے مجرم ہونے کے شبہہ میں بغیر کسی وارننگ کے ان پر فائر کھول دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے، جنھیں فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم فرحان زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

زخمی فہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور فرحان سیلفی لے رہے تھے کہ علاقے کے ایس ایچ او اپنے ماتحتوں کے ہمراہ آئے اور ان پر فائرنگ کردی ، جس کے بعد وہ فوری طور پر موقع سے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ ایس ایچ او کو اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ دونوں نوجوان سوسان روڈ پر لوٹ مار کررہے تھے، تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو انھوں نے پستول سے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوئے، جن میں سے پیپلز کالونی کا رہائشی فرحان افتخار ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ سی پی او فیصل آباد نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

تبصرے (7) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 23, 2015 07:00pm
Hamariy polis kabhi bhi jhoot naheyiN boltiy isiliye kabhi bhi koyi mujram pakrha naheyin jata balki polis muqabila meyN mareyN jatey heyiN
nasreen Jun 23, 2015 09:32pm
No body needs to be posting any self made criminal photo on face book. police should not be blamed in this matter. They did what they supposed to be doing.
یمین الاسلام زبیری Jun 24, 2015 02:02am
یقناً یہاں پولیس کی حکمت عملی اور تربیت میں کچھ نقص نظر آتا ہے؛ لیکن یہ بات بہت اہم ہے کہ پاکستانی بچے کھلونا پستول سے کھیل رہے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی منظم طور پر پاکستانی بچوں کو بندوق ماحول کا عادی بنا رہا ہے۔ ایک خبر پہلے بھی آچکی ہے کہ کلاشنکوو اور ایسے ہی ہتیاروں کے مکمل نقل کھلونے بازار میں مہیا ہیں اور بچوں میں مقبول ہیں۔ ائے ماں باپو اپنے بچوں اور پاکستان پر رحم کرو اور ایسے کھلونے مت خریدو۔ اور اسکول والو تم اپنے ہاں تعلیم دو کہ ہتھیار اچھی چیز نہیں ہیں۔
Muhammad Ayub Khan Jun 24, 2015 04:40am
جی ہاں نقلی پستول کے ساتھ سیلفی لینے والا طالبعلم پولیس کے ہاتھوں قتل
Canadawala Jun 24, 2015 09:58am
Police did the right thing. It is difficult to Judge if Pistol is real or a toy. Here in Toronto Police killed a student for showing knife in the bus.
عائشہ بخش Jun 24, 2015 03:10pm
پولیس کچھ بھی کردیں کم از کم پنجاب میں اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوگا۔ پہلے میڈیا کی رپورٹ یہ تھی کہ ناکہ پر نہ روکنے پولیس نے فائزنگ کردی ۔ پولیس خاص کر پنجاب پولیس عالمی ادروں کے مطابق کریشن میں نمبر ون ہے ۔ سیاسی حکومتوں کی پناہ کی وجہ سے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ عوام صرف اللہ کی عدالت سے رجوع کرسکتے ۔ پنجاب پولیس کو دنیا میں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
Zeshan Jun 24, 2015 03:46pm
@یمین الاسلام زبیری There must be something hidden in this case, police must have done corruption in way or the other. as far as such toys are concerned it just a small deal, as I am sure that you can find such toys in every part of the world. and please do check all the latest video games based on guns, emmo., killings, war etc. with all due respect Sir,, no need to comment on this incident by using words "policy""something against country" etc etc. its a simple crime a murder crime....so let it b

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024