• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

کراچی گرمی سے نڈھال

شائع June 22, 2015

کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کراچی میں شید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

عباسی شہید اور جناح اسپتال کے ساتھ ساتھ ایدھی سینٹر میں بھی متعدد لوگوں کی لاشیں لائی گئیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے کراچی کے پانچ ہسپتالوں سے اکٹھا کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اب تک شہر میں کم از کم 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آفیشلز کے مطابق کراچی میں پیرکو بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیئس تک ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کے شہریوں نے شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر کا رخ کرلیا جبکہ متعدد افراد مسجدوں اور سڑکوں پر سوتے ہوئے نظر آئے۔

ایک آدمی کراچی میں شدید گرمی کے سبب بے ہوش ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کر رہا ہے۔ — فوٹو اے ایف پی
ایک آدمی کراچی میں شدید گرمی کے سبب بے ہوش ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کر رہا ہے۔ — فوٹو اے ایف پی

تبصرے (3) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 23, 2015 08:45pm
Yeh Pakistan hey
Aqib nawaz khan Jun 23, 2015 09:22pm
wt is this pppp .......that is looking all world ...
Aqib nawaz khan Jun 23, 2015 09:24pm
yar yi kya hee sare donya dek rahe hi