• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع June 23, 2015

وہ سڑک، جو فاطمہ جناح روڈ، جو کہ پہلے گدو بندر روڈ کہلاتی تھی، اور اب ٹھنڈی سڑک کے نام سے مشہور ہے، سے حیدرآباد پریس کلب کے درمیان موجود ہے، وہاں ایک پوری دنیا آباد ہے۔

سڑک کے دونوں جانب فٹ پاتھوں پر بیٹھے ہوئے مردوں اور عورتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جو وہاں بیٹھے بانس اور پھوس (reed) سے دستکاری کے نمونے بنارہے تھے۔ اس کے پیچھے ان کے دستکاری کے نمونے، جس میں کرسیاں، پردے، میزیں، اور دیوار پر سجاوٹ کے سامان شامل ہے، سجے رکھے ہوتے ہیں۔

حیدرآباد کے باشندوں کے لیے یہ سب ایک عام نظارہ ہے، وہ اکثر یہاں سے اپنی مرضی سے مخصوص ڈیزائن، سجاوٹ کا سامان، اور فرنیچر بنواتے ہیں۔

زندگی مشکل ہے، پر مسکرانا ضروری ہے۔
زندگی مشکل ہے، پر مسکرانا ضروری ہے۔
جوگی گھرانے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ان کی خواتین اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کام وقت پر مکمل ہو۔
جوگی گھرانے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ان کی خواتین اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کام وقت پر مکمل ہو۔
پیمائش بہت اہم ہے۔ ایک بار جب پھوس پیمائش کے مطابق کاٹ لی جائے، تو اگلا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
پیمائش بہت اہم ہے۔ ایک بار جب پھوس پیمائش کے مطابق کاٹ لی جائے، تو اگلا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
پردہ بنانے کے لیے دو یا زیادہ لوگ مل کر کام کرتے ہیں۔
پردہ بنانے کے لیے دو یا زیادہ لوگ مل کر کام کرتے ہیں۔
ایک آرائشی پنکھا۔ اس طرح کی چیزیں سندھ میں بہت مقبول ہیں۔
ایک آرائشی پنکھا۔ اس طرح کی چیزیں سندھ میں بہت مقبول ہیں۔

دستکاری کے یہ نمونے ان کے ہنر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ لیکن یہ لوگ کون ہیں؟ اور کیوں اپنے دن شہر کے فٹ پاتھوں پر گزارتے ہیں؟

یہ لوگ خود کو جوگی کہتے ہیں۔ ان کی جڑیں مختلف ہیں، ان کا تعلق ہندوستان کے راجستھان اور گجرات اور پاکستان کے تھرپارکر سے ہے۔ جوگی سنسکرت کا لفظ ہے جو یوگی سے نکلا ہے۔ لفظ جوگی مذہبی عقیدت اور احترام کا احساس دلاتا ہے، لیکن اس تناظر میں جوگی سے مراد برادری ہے۔ شاید ان لوگوں نے دہائیوں تک ایک ساتھ رہنے کے بعد خود کو یہ عنوان دے دیا ہے۔

زیادہ تر گھرانے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے بزرگوں کے ان علاقوں میں اپنے گھر ہوا کرتے تھے البتہ وہ ان سے لے لیے گئے۔

ان کی زمین ان سے چھین لی گئی، اور جہاں وہ رہا کرتے تھے اب ان جگہوں پر بڑی عمارتیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر انہیں ان کا معاوضہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، البتہ اتنی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی کسی قسم کی مدد کی پیشکش نہیں کی گئی۔

اسے ایک اچھی فوٹو کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے تھا۔
اسے ایک اچھی فوٹو کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے تھا۔
شروع میں شرمیلی تھی، لیکن بعد میں اپنے والد کے کہنے پر مسکرانے لگی۔
شروع میں شرمیلی تھی، لیکن بعد میں اپنے والد کے کہنے پر مسکرانے لگی۔
یہ بچے ایک دن تعلیم حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
یہ بچے ایک دن تعلیم حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
یہ بچہ سب سے زیادہ متجسس تھا، اور مزید تصاویر کا خواہشمند تھا۔
یہ بچہ سب سے زیادہ متجسس تھا، اور مزید تصاویر کا خواہشمند تھا۔

ان کاریگروں کی زندگی نہایت مشکل ہے۔ اس بستی کے ارکان میں سے ایک آدمی نارنگ داس نے اپنے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ "اس طرح سے زندگی گزارنا نہایت مشکل ہے۔ ہم سے بہت وعدے کیے گئے البتہ کسی پر بھی عمل درآمد نہیں کرایا گیا۔ ہم بہتر زندگیاں گزارنا چاہتے ہیں۔"

یہ اپنی راتیں چھوٹے حلقوں میں گزارتے ہیں، اور خاص طور پر اس چھوٹی سی جگہ میں گرمی کے موسم میں نیند بہت مشکل سے آتی ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ واپس آکر فرش پر سو جاتے ہیں۔

جوگی بستی کے ایک اور رکن اشوک کا کہنا تھا کہ اسے بہتری کی کوئی خاص امید نظر نہیں آتی۔ وہ اور اس کے ساتھ موجود کچھ اور آدمی پاکستان چھوڑ کر ہندوستان میں آباد ہو کر ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

مسلسل سماجی دباؤ ان کے مصائب میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ اشوک کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دادا دادی نے ان سے بہتر زندگی گزاری، اور وہ یہاں پاکستان بننے سے پہلے بھی موجود تھے۔ البتہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی ان کی کہانیاں سننے کو تیار نہیں ہے۔

کہانیاں، کہ کیسے سارا دن سخت گرمی میں خوبصورت دستکاری کی جاتی ہے تاکہ اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرا سکے، اور جو بچے تعلیم حاصل کرنے کی عمر کے تھے، اب اپنے والدین کے ساتھ یہی کام کرتے ہیں۔ سندھ حکومت سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اشوک کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں کے لیے مفت تعلیم کا وعدہ بھی کیا تھا، البتہ اسے پورا نہیں کیا۔

نارنگ داس صبح سویرے اٹھتے ہیں، اور دن بھر کام کرتے ہیں۔
نارنگ داس صبح سویرے اٹھتے ہیں، اور دن بھر کام کرتے ہیں۔
جوگی پھوس سے پردے بناتے ہیں جنہیں چق بھی کہا جاتا ہے۔ وہ دیواروں پر آرائش کی مزید چیزیں، کرسیاں، اور میزیں بھی بناتے ہیں۔
جوگی پھوس سے پردے بناتے ہیں جنہیں چق بھی کہا جاتا ہے۔ وہ دیواروں پر آرائش کی مزید چیزیں، کرسیاں، اور میزیں بھی بناتے ہیں۔
دیواری سجاوٹ کی چیزوں میں تصاویر، اجرک پرنٹ، اور چھوٹے شیشے بھی شامل کیے جاتے ہیں جو سندھی آرٹ کا خاصہ ہیں۔

خصوصی آرڈر پر پھولوں کے پیچیدہ ڈیزائن، نقشے، مذہبی و سیاسی شخصیات کی تصاویر، خطاطی، اور دیگر چیزیں بھی بنائی جاتی ہیں۔
خصوصی آرڈر پر پھولوں کے پیچیدہ ڈیزائن، نقشے، مذہبی و سیاسی شخصیات کی تصاویر، خطاطی، اور دیگر چیزیں بھی بنائی جاتی ہیں۔

فٹ پاتھوں پر یہ لوگ گاہکوں کا انتظار کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسے دن بھی آتے ہیں کہ انہیں کئی دن تک ایک آرڈر بھی نہیں ملتا۔ اور تب وہ ایک امید لے کر اپنا کام اٹھائے حیدرآباد کی سڑکوں پر روانہ ہوجاتے ہیں کہ شاید وہ کچھ فروخت کر سکیں۔

بستی میں ایک عیسائی خاندان بھی ہے، جو ہندوستانی ریاست گوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس خاندان کے ایک بچے 'لیون' سے بات کرتے ہوئے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ لوگ گھر پر اردو زبان کے بجائے کافی اچھی انگریزی بولنا جانتے ہیں۔

البتہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ان لوگوں کہ ساتھ اس زمین پر، جہاں ان کے بزرگ رہا کرتے تھے، ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔

ہم وطنوں کی جانب سے بھلا دیے گئے ان لوگوں کی جدوجہد جاری ہے، مگر امیدیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔

— تصاویر بشکریہ لکھاری۔

انگلش میں پڑھیں۔

ذیشان احمد ادبییات، موسیقی، فلموں، ماضی، اور مستقبل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ٹوئٹر پر ImZeesh@ کے نام سے لکھتے ہیں۔

سید ذیشان احمد

ذیشان ٓاحمد ادبییات، موسیقی، فلموں، ماضی، اور مستقبل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ٹوئٹر پرImZeesh@ کے نام سے لکھتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

سہیل یوسف Jun 23, 2015 01:12pm
واہ، مبارک باد قبول کیجئے ذیشان صاحب ۔ بہت شاندار تحریر اور بہت ہی خوبصورت زندہ تصاویر۔ حیدرآباد کو عموماً نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ ذیشان صاحب سے درخواست ہے کہ حیدرآباد کے دیگر خوبصورت پہلوؤں کو بھی اجاگر کریں اور اسی طرح کام کرتے رہیں۔
Ehsan Ullah Khan Jun 23, 2015 02:30pm
Great art work
Razzak Abro Jun 23, 2015 06:02pm
Beautiful art by ignored artisans of Sindh. Good write up Zeeshan
asad Jun 23, 2015 06:36pm
Marvellous in content and view both.. Hats Off
karim rind Jun 23, 2015 08:06pm
yah log bady mehnati hain i like