• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کیا 'جراسک ورلڈ' میں پاکستانیوں کی توہین کی گئی؟

شائع June 20, 2015
سوشل میڈیا پر فلم کے ایک سین میں شامل لفظ 'پاکی' کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جس نے نسلی تعصب کو ہوا دی ہے—۔فوٹو کورٹسی/ ہولی وڈ رپورٹر
سوشل میڈیا پر فلم کے ایک سین میں شامل لفظ 'پاکی' کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جس نے نسلی تعصب کو ہوا دی ہے—۔فوٹو کورٹسی/ ہولی وڈ رپورٹر

ہولی وڈ سائنس فکشن فلم 'جراسک ورلڈ' نے محض چند دنوں میں ہی نصف ملین سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر تاریخی دھوم مچائی، لیکن سوشل میڈیا پر فلم کی کامیابی سے زیادہ کسی اور چیز کی دھوم ہے.

سوشل میڈیا پر فلم میں 5 سے 10 منٹ تک چلنے والے ایک سین کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جس نے نسلی تعصب کو ہوا دی ہے۔

مزید پڑھیں:'جراسک ورلڈ' کی تاریخی دھوم

جراسک ورلڈ میں دکھائے گئےڈائناسارز کی ایک قسم، پاکی سیفالوسورس (Pachycephalosaurus) ہے اور جب بہت سے پاکی سیفالوسورس ڈائناسارز ایک ساتھ فرار ہوکر بے قابو ہوجاتے ہیں تو فلم کا ایک کردار کہتا ہے، "پاکیز قابو سے باہر ہوگئے ہیں"، یہ لفظ 'پاکی' کی طرح معلوم ہوتا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ لفظ 'پاکی'، پاکستانی کی مختصر شکل ہے جسے برطانیہ میں زیادہ تر جنوبی ایشیائی لوگوں کے لیے توہین آمیز انداز میں بولا جاتا ہے، لیکن اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس فلم کے مصنف امریکی ہیں اور فلم کی شوٹنگ کوسٹا ریکا میں کی گئی، کیوں کہ جو نقصان ہونا تھا، وہ تو ہوچکا۔

اس حوالے سے بہت سے لوگوں نے غصے کا اظہار طنزیہ اورمزاحیہ انداز میں کیا جبکہ مشہور مسلم کامیڈین گزی بیئر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بلاک بسٹر فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

جبکہ متعدد لوگوں نے ٹوئٹر پر جراسک ورلڈ کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

جبکہ کچھ لوگ اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار نظر آئے۔

لیکن فلم کے مرکزی کردار کرس پیٹ کو شاید اس سب صورتحال کا پہلے سے ادراک تھا، اس لیے انھوں نے فیس بک پر اس کی پیشگی معافی مانگ لی ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ آپ لوگ یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ میرا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا اور میں واقعی معافی چاہتا ہوں'۔

'جراسک پارک' کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں جبکہ معاون پروڈیوسراسٹیون اسپل برگ ہیں جو اس سے پہلے جراسک سیریز کی 4 میں سے 2 فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کرس پریٹ، برائس ڈیلاس، ہاورڈ ، نک روبنسن اور ونسنٹ ڈی اونو فیریو شامل ہیں جبکہ بولی وڈ اداکار عرفان خان بھی جراسک ورلڈ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Abu Mahad Jun 20, 2015 03:09pm
یہ صرف انگریزی کے لفظ کا تلفظ ہے جس کے ہجے بھی مختلف ہیں۔ پاکیز سے اس کی کوئی مناسبت نہیں بنتی۔ یہ اسی طرح ہے جیسے امریکا میں whore (حَور) کا لفظ طوائف کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسلام میں حُور سے مراد کچھ اور ہے۔ ہر زبان میں بہت سے لفظ ہوتے ہیں جن کے مختلف زبانوں میں کچھ اور مطلب بنتے ہیں۔ یہ بیوقوفانہ کوشش ہے کہ مختلف زبانوں کے لفظوں کی مناسبت ڈھونڈی جائے۔ لگتا ہے یہ قوم ابھی تک ہیلو کے چکر میں پھنسی ہوئی ہے جسے مولوی لوگ ہیل یعنی جہنم سے تعبیر کرتے ہیں۔ جاہلیت ہمارے ہاں کچھ ضرورت سے زائد ہی پائی جاتی ہے۔
Muhammad Iqbal Jun 20, 2015 03:47pm
یہ صرف انگریزی کے لفظ کا تلفظ ہے جس کے ہجے بھی مختلف ہیں۔ پاکیز سے اس کی کوئی مناسبت نہیں بنتی۔ یہ اسی طرح ہے جیسے امریکا میں whore (حَور) کا لفظ طوائف کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسلام میں حُور سے مراد کچھ اور ہے۔ ہر زبان میں بہت سے لفظ ہوتے ہیں جن کے مختلف زبانوں میں کچھ اور مطلب بنتے ہیں۔
sana Jun 21, 2015 05:13am
!!!!!خالی دماغوں کا خلل ہے
neelam Jun 21, 2015 06:10pm
Being Pakistani I love being called' paki' because it means 'pure , clean and clear people'.so English u think u insult us, bt in fact u praise and complement us .

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024