• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عمران فاروق قتل:دو مطلوب ملزم افغان سرحد سے گرفتار

شائع June 18, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں پاک-افغان سرحد کے قریب متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

جمعرات کو فرنٹئیر کارپس ( ایف سی )کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم محسن علی اور خالد شمیم کا تعلق کراچی کی ایک سیاسی پارٹی سے ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اہم انکشافات کے بعد دونوں ملزموں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف سی نے دنوں ملزموں کو افغان سرحد کے ذریعے پاکستان داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔

ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ کو گرفتاری سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

ایک سیکیورٹی افسرنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ عمران فاروق کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دو نوں ملزم طویل عرصے سے افغانستان میں رہ رہے تھے۔

ایف آئی اے اور قلعہ عبداللہ کی ضلعی انتظامیہ نے ملزمان کو چمن سے کوئٹہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Khan Yousafzai of Jun 18, 2015 11:01pm
اس سے پہلے تو ایسی خبریں آرہی تھیں کہ عمران فاروق قتل کیس کے دو اہم ملزم جو لندن سے بھاگ کر پاکستان آگئے تھے پاکستان کے اداروں کی تحویل میں ھیں اور گذشتہ دنوں میں انکو لندن پولیس کے حوالے کرنے یا نہ کرنے سے بہت سی خبریں گردش کررہی تھیں ان مین چودھری نثار کا بیان بھی سامنے ایا تھا اور برطانوی سفیر کا بیان بھی ہم نے سنا تھا بعد میں یہ وضاحت بھی ھوئی تھی کہ چونکہ دونوں ممالک کے درمیاں ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں اس لئے اس میں پیش رفت نہیں ھوئی اب وہی ملزم پاک افعان سرحد سے نکل ائے یہ سب سن کر عام ادمی کا سر چکرا جاتا ھے کہ پہلے کیا تھا اب کیا ھے پہلے سچ تھا یا اج کی بات سچ ھے اس سے پہلے صولے مرزا کی ویڈیو نے ھلچل مچائی تھی بعد میں مسئلہ رفع دفع ھوگیا یہ سب کچھ کیا ھے لیکن یہ بات سب کو معلوم ھوچکی ھے کہ ان سب باتوں میں سیاست موجود ھے لیکن چلو اس بات پر یقین پختہ ھوگیا کہ پاکستان میں سب کچھ چلتا رہتا ھے اور ممکن ھے. یہ شہر ناپرسان ھے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024