• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm

دنیا پر چھائی ہیں رمضان کی برکتیں

شائع June 18, 2015

دنیا کے مختلف ممالک میں آج سے رمضان کریم کا آغاز ہوگیا ہے، یہ وہ مہینہ ہے جب ہر مسلمان رب کائنات کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

روزہ، نماز، قرآن اور دیگر چھوٹی چھوٹی نیکیوں سے سجا یہ ماہ مقدس اللہ رب العزت کی جانب سے یقیناً ایک خوبصورت تحفہ ہے، لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے گھربار سے دور کسی پناہ گزین کیمپ میں اس مہینے کا استقبال کر رہے ہیں یا پھر کسی جنگ زدہ ملک میں اس ماہِ پر نور کی رحمتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمیں اپنی دعاؤں میں ان مصیبت زدہ مسلمان بہن بھائیوں کو بھی ضرور یاد رکھنا چاہیے۔

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہاں دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان پُر نور کے آغاز کے حوالے سے کچھ تصاویر دی جارہی ہیں۔

ایک مسلمان خاتون بوسنیا کے میموریل سینٹر میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل نماز تہجد کے بعد دعا مانگ رہی ہیں، جہاں رمضان کے استقبال کے ساتھ ساتھ اپنے مقتول رشتے داروں اور پیاروں کی روح کے ایصال کے لیے دعائیں کی گئیں—۔فوٹو/ اے پی
ایک مسلمان خاتون بوسنیا کے میموریل سینٹر میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل نماز تہجد کے بعد دعا مانگ رہی ہیں، جہاں رمضان کے استقبال کے ساتھ ساتھ اپنے مقتول رشتے داروں اور پیاروں کی روح کے ایصال کے لیے دعائیں کی گئیں—۔فوٹو/ اے پی

تبصرے (1) بند ہیں

Javed Iqbal Arain Jun 19, 2015 10:28am
﷽ہ بہت اچھی تصاویر ایمان کو تازہ کر دینے والی۔ بہت بہت شکریہ