• KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am
  • KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am

گوگل کا فحش مواد کے خلاف منصوبہ

شائع June 18, 2013

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

واشنگٹن: سرچ انجن گوگل نے بچوں سے متعلق فحش مواد کے انسداد کیلئے منصوبہ پر کام کا آغازکردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ڈیٹا بیس تیار کیا جائیگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، فلاحی تنظیموں اور دیگر اداروں کو اس ڈیٹابیس تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت ہر تصویر کو منفرد نمبر دیا جائے گا جس کے ذریعے انٹرنیٹ میں موجود اس کی تمام کاپیوں کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

نئے ڈیٹابیس میں یہ نمبرز خفیہ طریقے سے ان کوڈ کئے جائیں گے۔ بچوں پر تشدد کی ویڈیو ریکارڈنگز اور اس قسم کے دیگر مواد کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گوگل نے 70 لاکھ ڈالر مختص کر دیئے ہیں۔

انٹرنیٹ واچ فاؤنڈیشن کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ بچوں سے متعلق فحش مواد کا پھیلاؤ روکنے کے لئے دنیا بھر کے اداروں کے درمیان تعاون بڑھایا جانا چاہئے-

توقع کی جا رہی ہے کہ کئی ممالک اس مہم میں شامل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025