’میلیفسنٹ‘ کا سیکوئل جلد بنے گا

شائع June 16, 2015 اپ ڈیٹ June 17, 2015
فوٹو بشکریہ — ڈزنی
فوٹو بشکریہ — ڈزنی

ڈزنی نے اپنی کامیاب فلم ’میلیفسنٹ‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور مصنف لنڈا ولورٹن نے اس فلم کی اسکرپٹ لکھنا بھی شروع کردی ہے۔

’میلیفسنٹ‘ میں ہولی وڈ کی کامیاب اداکارہ اینجیلینا جولی نے اہم کردار ادا کیا تھا البتہ فلم کے سیکوئل میں ابھی تک ان کے کردار کے حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

فلم ساز اس سیکوئل میں اداکارہ اینجیلینا جولی کو شامل کرنے کے لیے فلم کی اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔

مشہور افسانوی ناول سلیپنگ بیوٹی پر مبنی فلم 'میلیفسنٹ' میں آسکر ایورڈ یافتہ اداکار انجلینا جولی نے ایک جادوگرنی کا کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اینجیلینا جولی نے اپنی کامیاب فلموں جن میں ’سالٹ‘ اور ’وانٹڈ‘ شامل ہیں کہ سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا البتہ انہوں نے اپنی کامیاب فلم ٹومب رائڈر کے سیکوئل میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے ساتھ ساتھ اینجیلینا نے ’کنگ فو پانڈا‘ کے سیکوئل میں بھی وائس اوور کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔

جوئے روتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’میلیفسنٹ‘ کی ہدایت روبرٹ سٹرومبرگ دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025