• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'دپیکا اور رنویر کا منگنی کا فیصلہ'

شائع June 15, 2015 اپ ڈیٹ June 16, 2015
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

بولی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کے درمیان رومانوی تعلقات کی ایک عرصے سے زیر گردش خبروں کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ دونوں اسٹارز نے آئندہ برس منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں دپیکا اور رنویر کے گھر والوں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے دونوں کی فروری 2016 میں منگنی کا فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ آئیفا ایوارڈز میں رنویر سنگھ نے سب کے سامنے دپیکا کو اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر پھول پیش کیے تھے جس کے بعد ساتھی میزبان ارجن کپور نے دپیکا کو 'بھابی' کہہ کر بھی مخاطب کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ — آئیفا فیس بک
فوٹو بشکریہ — آئیفا فیس بک

رنویر سنگھ کا اپنی شادی کے حوالے کہنا ہے کہ وہ اس جولائی میں 30 برس کے ہوجائیں گے اور عمر کے اس دور میں انہیں ایک پرسکون زندگی کی خواہش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں سے ان کی شادی کے حوالے سے رائے کافی حد تک بدل چکی ہے اور اب ان کا مقصد صرف ایک اچھا خاندان بنانا ہے۔

رنویر اور دپیکا نے کبھی اپنے درمیان کے رشتے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی البتہ دونوں اداکاروں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024