• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
شائع June 14, 2015 اپ ڈیٹ August 12, 2017

بلڈ شوگر بڑھانے والی 7 عام مگر گمنام وجوہات


ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جو کسی کو لاحق ہوجائے تو اس سے نجات فی الحال تو ناممکن ہی سمجھی جاتی ہے۔

اس کے شکار افراد مخصوص غذاﺅں یا عادات کے نتیجے میں اسے کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔

تاہم اگر آپ ذیابیطس کے شکار ہیں اور اپنے بلڈ شوگر لیول کو روزمرہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہیں یا اسے صحت مند سطح پر رکھنے کے لیے فکر مند رہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ان غیر متوقع عناصر سے آگاہ ہو جو آپ کے معمول کے بلڈ شوگر لیول کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ناشتہ نہ کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

موٹاپے کے شکار افراد جو ناشتہ نہیں کرتے ان میں دوپہر کے کھانے کے بعد انسولین اور بلڈ شوگر کی سطح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے اکثر افراد میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 21 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صبح کی پہلی غذا خاص طور پر پروٹین اور صحت مند چربی سے بھرپور خوراک بلڈ شوگر کی سطح کو پورے دن مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

مصنوعی مٹھاس

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ ذیابیطس کے شکار ہونے کے بعد عام چینی کو چھوڑ کر مصنوعی مٹھاس کو ترجیح دیتے ہیں تو ایک اسرائیلی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس بلڈ شوگر کی سطح کو بہت زیادہ بڑھا سکتی ہے۔ درحقیقت اس قسم کی مٹھاس معدے میں پائے جانے والے بیکٹریا کو بھی چکرا دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ گلوکوز کو جسم میں پراسیس کرنے کا کام نہیں کرتے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے ڈر سے جو لوگ عام کولڈ ڈرنکس چھوڑ کر ڈائٹ مشروات کو ترجیح دیتے ہیں انہیں اس سے بھی گریز کرنا چاہئے۔

بہت زیادہ چربی والی غذا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ذیابیطس کے شکار افراد کو اپنی غذا میں چربی کے استعمال سے کافی حد تک گریز کرنا چاہئے۔ جنرل آف نیوٹریشن میں 2011 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چربی سے بھرپور غذا کے استعمال کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح میں 32 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چربی سے بھرپور اشیاءجسم میں دوڑنے والے خون پر اثرانداز ہوتی ہیں جس سے اس کی خون سے شوگر صاف کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

کافی کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق کافی کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ ٹالتا ہے تاہم جو لوگ پہلے اس مرض کا شکار ہوچکے ہوں ان کے لیے کیفین نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ذیابیطس کے مطابق ایسا نہیں کہ کافی کا استعمال نہ کرٰں مگر اس کے استعمال میں کافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ دودھ اور چینی کے بغیر سیاہ کافی کا استعمال بلڈ شوگر کا لیول بڑھا سکتا ہے۔

انفیکشن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اب یہ فلو ہو یا کسی اور قسم کا انفیکشن، ایسے حالات میں جسم کا دفاعی نظام ایک خصوصی جراثیم سے لڑنے والا کیمیکل خارج کرتا ہے جو آپ کے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول سے باہر بھی کرسکتا ہے۔ درحقیقت بیماری تناﺅ کی ایسی قسم ہے جو جسمانی دفاع کو بڑھا دیتا ہے مگر اس کا ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ جسمانی توانائی بڑھانے کے لیے جسم زیادہ گلوکوز بنانے لگتا ہے جس کے نتیجے میں انسولین کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہونے لگتی ہے۔ یعنی جسمانی بلڈ شوگر کی سطح میں بیماری کی صورت میں ڈرامائی اضافہ ہوتا ہے لہذا ایسے حالات میں ذیابیطس کے شکار افراد کو کھانے اور پینے کی خصوصی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیند سے دوری

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک رات کا اچھا آرام ایک بہترین دوا ثابت ہوتا ہے خاص طور پر اگر آپ ذیابیطس کے شکار ہوں۔ تاہم ایک ڈچ تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ ون جو لوگ رات بھر میں محض چار گھنٹوں کی نیند ہی لے پاتے ہیں ان میں انسولین کی حساسیت 20 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ آسان الفاظ میں ناکافی نیند کے نتیجے میں جسمانی تناﺅ بڑھ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

تمباکو نوشی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یقیناً تمباکو نوشی کی عادت کسی کے لیے بھی صحت بخش نہیں مگر سیگریٹس خاص طور پر ان افراد کے لیے خطرناک ہے جو ذیابیطس کے شکار ہو۔ کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جتنا زیادہ نکوٹین انسانی خون میں شامل ہوتا ہے اتنا ہی بلڈ شوگر بڑھ جاتا ہے اور اس سطح میں بہت زیادہ اضافہ ذیابیطس کی سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے جیسے دل کے دورے، فالج اور گردوں کے فیل ہونا وغیرہ۔

تبصرے (19) بند ہیں

Ejaz khan Jun 14, 2015 03:09pm
i need help only about Diabetes .i have Diabetes a bowl 300.so please advises. thanks.
Noor Elahi Abbasi Jun 14, 2015 08:29pm
Thanks. impt information.
Dr.Afzaal Malik Jun 15, 2015 02:08am
@Ejaz khan شوگر کے علاج کیلئے گھر میں بنی ہوئی پھکی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ پہلے اپنی شوگر چیک کریں اور نوٹ کر لیں۔ پھر 100دانے سبز الائچی‘ 100دانے کالی مرچ‘ 100نیم کے پتے‘ ایک پائو بھنے ہوئے چنے چھلکوں سمیت‘ چھوٹی آدھی چمچ کلونجی کسی بھی پنساری سے لیکر تمام چیزوں کو علیحدہ علیحدہ گرائینڈ کرکے یا پیس کر مکس کر لیں۔ صبح شام ہمراہ پانی چھوٹی آدھی چمچ پھکی کھائیں۔ ہر 10روز کے بعد اپنا شوگر لیول چیک کرتے رہیں۔ حیرت انگیز طور پر اللہ تعالیٰ نے اس پھکی میں شفاء رکھی ہے۔ گھریلو اور آزمودہ چیز ہے۔ اتنی مہنگی بھی نہیں ہے لہٰذا استعمال کرکے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ رمضان میں سحرو افطار کے وقت کھائی جا سکتی ہے۔ یاد رکھیں شفاء صرف اللہ کے حکم میں ہے۔
malik Jun 15, 2015 03:59am
@Ejaz khan Internet is not the place to get medical advice, go straight to a doctor and start GLUCOFAGE 500 right away. Take in the middle of every meal.
pakistani Jun 15, 2015 12:34pm
@malik Doctors have created more sickness than healing. Ask any doctor for cure, if the doctor is genuine he will answer "no cure, only treatment" does treating a patient cure him? Think please
waseem Jun 15, 2015 02:02pm
@Dr.Afzaal Malik you are suggested a diabates patient to try your Phakki in saher and Aftar? means suggesting to fast? Do you have any idea how dangerous this can be? get your medical qualification checked please
Rai Mudassar Jun 15, 2015 09:41pm
When you the excessive amount of carbohydrates and do not work all the days to metabolise it you can also be victim of this disease.
Canadawala Jun 16, 2015 09:29am
@waseem I have ذیابیطس for about 22 years and still fast every year without fail by the grace of Allah.
Ghulam Mohammad Jun 16, 2015 12:10pm
@Dr.Afzaal Malik 100 dane elahichi ke chilka samet ya chilke ke ander kale dane murad hyn
sardar ali Jun 16, 2015 01:45pm
it's real
Khurram Mustafa Jun 17, 2015 01:52pm
i hv a sugggar recently diagnose due to lot of cold drinks. Now i stop cold drinks and walk daily and one dose of gulcophaze 500 mg now in fasting its goes down to 104 in fasting suggar but i noticed that after taking launch or dinner and then check after 2 to 3 hours it goes up to 300. any time i check i found near 300 . Pls advise me to increase the doze or any thing else. its happened when i take launch , dinner etc . I shall be very thankful to you if u kindly help me in this matter
Khurram Mustafa Jun 17, 2015 02:04pm
@Dr.Afzaal Malik i hv recently diagnose sugar and 3 months history 13.9 normal is 4.9 to 5.9 its too much history due to drinks lot of bottles. now i stop bottles and walk daily now in fasting its comes to 104 but when i check random sugar i found near 300. when i take launch or dinner and check after 2 to 3 hours i found 300. pls help me. i took one time Gulco phage 500 mg dialy
Nadeem Qaiser Jun 17, 2015 04:13pm
very good article for Blood sugar thanks
Dr.Afzaal Malik Jun 18, 2015 01:35am
شوگر ایک بیماری ایک کیفیت کا نام ہے۔ چینی چھوڑنا شوگر کا علاج نہیں ہے۔ شوگر آرام طلب آرام پسند لوگوں کی بیماری کا نام ہے۔ کھا پی کر لیٹ جانیوالوں کی بیماری کا نام شوگر ہے۔ جن لوگوں نے زندگی بھر چینی نہ کھائی ہو اُن کو بھی شوگر ہو جاتی ہے۔ ہر چیز کھائو لیکن اُسکے بعد محنت‘ مشقت‘ ورزش ضروری ہے۔ جسم کو مشقت دینے سے جسم کا ہر فنکشن بخوبی کام کریگا جس میں لبلبہ بھی شامل ہے۔ اس طرح وہ آپ کی ایکسٹرا شکر کو تحلیل کرکے توانائی بنانے کا کام کرتا ہے۔ رمضان میں تلی ہوئی اشیاء‘کولا مشروبات‘ فاسٹ فوڈ‘ مرغن اشیاء‘ چورن چٹنیاں‘ تیز مصالحے استعمال نہ کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔ تراویاں پڑھیں۔ اس سے جسم اپنا کام بخوبی کرنا شروع کر دیتا ہے‘ شوگر لیول میں بھی بہتری آتی ہے۔ گھر کی بنی ہوئی اشیاء‘ سادہ خوراک‘ سبزیاں‘ سلاد اور پھل‘ زود ہضم غذا کے ساتھ ایکسرسائز‘ بھاگ دوڑ‘ واک اور نماز آزما کر تو دیکھیں۔ جس پھکی کا تذکرہ کیا ہے معمولی نہ سمجھیں۔ دیگر علاج بے شک جاری رکھیں۔ آپ کو نمایاں فرق خود ہی محسوس ہو جائیگا۔
Dr.Afzaal Malik Jun 18, 2015 01:44am
@Ghulam Mohammad جو پھوگ بچ جائے وہ علیحدہ کرلیں اور چائے قہوہ میں استعمال کر لیں۔ شوگر آرام طلب زندگی کا نام ہے۔ جو یہ فلسفہ سمجھ گیا اس کو کسی دوائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Dr.Afzaal Malik Jun 18, 2015 01:46am
شوگر کسی بیماری کا نام نہیں۔ آرام طلب زندگی گزارنے کے بدنتائج کا نام ہے۔ جو یہ فلسفہ سمجھ گیا اس کو پوری بات سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ دوا وقتی علاج ہوتا ہے پائیدار نہیں۔ لیکن قدرت کی بنی ہوئی ان اشیاء سے آپ کا جسم خود بیماری کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ ساتھ ورزش‘ واک اور نماز کی پابندی کریں۔ یہ بات یاد رکھیں علاج دوا میں نہیں اللہ کے حکم میں ہے۔
اظھر کھرل Jun 22, 2015 08:31pm
کافی اچھی معلومات شیئر کی ہے، شکریہ
amjad ali Jun 23, 2015 03:44pm
blood sugar kitni kisam ki h or kese pata chale ga keh kisi ko kon si kisam ki sugar h shukriya
Iqbal Feb 27, 2016 02:58am
How it is possible that insuline and blood sugar, both increase after lunch of those persons who do not take breakfasts? If insuline increase, sugar level will be down, and if shortage of insuline, blood level will increase.