• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

میرا کی گرفتاری کا حکم

شائع June 12, 2015
اداکارہ میرا — اے پی فوٹو
اداکارہ میرا — اے پی فوٹو

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو سترہ جون تک اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ادکارہ میرا کے خلاف ان کے سابق مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ میرا کے گھر کے باہر فائرنگ

عتیق الرحمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے ان کے ساتھ نکاح کے باوجود کسی اور سے نکاح کیا جو کہ اسلام اور قانون پاکستان کے خلاف ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کی عمران خان کو شادی کی پیشکش

عدالت نے ڈیفنس پولیس کو اداکارہ میرا کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل عتیق نے ایک درخواست فائل کی تھی جس میں میرا کے کنوارے پن کی تصدیق کے لیے طبی معائنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اپریل 2011 میں اسے مسترد کردیا گیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

محمد فہیم Jun 12, 2015 08:35pm
ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہئے اور ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ اداکارہ کو تحفظ فراہم کرے۔
sana Jun 13, 2015 02:46am
میڈیا نے میرا کو تختہ مشق بنا لیا ہے اور وہ بھی اس میں کافی خوش ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024