• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلوچستان: صحرا میں دفن 5 ٹن ہیروئن برآمد

شائع June 12, 2015
مالیت  6 ارب، 53 کروڑ،  25 لاکھ روپے بنتی ہے۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ویکیپیڈیا
مالیت 6 ارب، 53 کروڑ، 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ویکیپیڈیا

کوئٹہ : بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پکری جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد ہے۔

اے این ایف نے بلوچستان کے علاقے پشین کی تحصیل بارشور میں ماہم درہ اور کلی سردار میں چھاپے مارے۔

ان چھاپوں کے دوران 5 ٹن کے قریب افیون قبضے میں لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ان منشیات کی مالیت چھ ارب، 53 کروڑ، 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے لیے صحرائی علاقے میں چھپایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024