• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع June 7, 2015

معذور نہیں، منفرد بچے

عثمان احمد

خصوصی ضروریات رکھنے والے اور معذور بچے پاکستانی معاشرے کے سب سے زیادہ دیوار سے لگائے گئے طبقات میں شامل ہیں۔ نہ یہ کسی کو دکھائی دیتے ہیں، نہ ان کی کوئی پہچان ہے، اور نہ انہیں کوئی یاد رکھتا ہے۔

لوگوں کے رویے اکثر بے توجہی، اور ذہن میں دبی بے بنیاد من گھڑت باتوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ کئی گھرانوں کے لیے دوسرے لوگوں کے ردِ عمل سہنا اتنا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے خصوصی بچوں کو دنیا کے سامنے لانے سے ڈرتے ہیں۔

اس کے علاوہ خصوصی بچوں کے لیے سہولیات، خاص طور پر تعلیمی سہولیات کا فقدان بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ایسے 14 لاکھ بچے کسی بھی قسم کی تعلیم سے محروم ہیں، کیونکہ انہیں اس تک رسائی نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ معاشرے سے کٹ کر رہ جاتے ہیں۔

لیکن کچھ ادارے ایسے بھی ہیں جو اس خلا کو پر کرنا چاہتے ہیں، تاکہ منفرد خاصیتیں رکھنے والے خصوصی بچے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کر سکیں۔

یہ فوٹو بلاگ ایسے ہی ایک ادارے میں گزارے گئے دو دنوں کی کہانی پر مشتمل ہے۔

مقصد ان بچوں کی خصوصی ضروریات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، معذوری کا ایک دوسرا رخ دکھانا، اور اس حوالے سے موجود غلط فہمیوں اور من گھڑت باتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

بلاکس سے کھیلتے ہوئے
بلاکس سے کھیلتے ہوئے
ایک ٹیچر ایک بچے کو سیڑھیاں اترنے میں مدد دے رہی ہیں۔
ایک ٹیچر ایک بچے کو سیڑھیاں اترنے میں مدد دے رہی ہیں۔
سیریبرل پالسی کا شکار بچہ کلاس میں ہنستے ہوئے۔
سیریبرل پالسی کا شکار بچہ کلاس میں ہنستے ہوئے۔
توجہ کی کمی کی بیماری (ADD) کا شکار بچہ کھلونوں سے کھیلتے ہوئے۔
توجہ کی کمی کی بیماری (ADD) کا شکار بچہ کھلونوں سے کھیلتے ہوئے۔
لکھنا سیکھتے ہوئے۔
لکھنا سیکھتے ہوئے۔
فری پیریڈ۔
فری پیریڈ۔
فزیوتھیراپی سیشن۔
فزیوتھیراپی سیشن۔
بریل میں لکھتے ہوئے۔
بریل میں لکھتے ہوئے۔
ایک بچہ اپنا کلاس ورک دکھاتے ہوئے۔
ایک بچہ اپنا کلاس ورک دکھاتے ہوئے۔
فزیو روم میں چلنے کے لیے سہارا موجود ہے۔
فزیو روم میں چلنے کے لیے سہارا موجود ہے۔
معذور ہوں، مجبور نہیں۔
معذور ہوں، مجبور نہیں۔
کلاس کے دوران بچہ باہر جھانک رہا ہے۔
کلاس کے دوران بچہ باہر جھانک رہا ہے۔
سیکھنے کے منفرد طریقے۔
سیکھنے کے منفرد طریقے۔
ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچہ لولی پاپ کھانے کے لیے دوسروں سے دور آگیا ہے۔
ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچہ لولی پاپ کھانے کے لیے دوسروں سے دور آگیا ہے۔

یہ تصاویر لکھاری نے لی ہیں، اور ان کے لیے بچوں کے والدین اور ادارے سے پیشگی اجازت لی گئی ہے۔


عثمان احمد پاکستان میں مقیم برطانوی فری لانس لکھاری ہیں، جو انسانی حقوق اور اقلیتوں پر لکھتے ہیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: usmanahmad_iam@

انگلش میں پڑھیں۔

عثمان احمد
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

راشد احمد بلوچ Jun 07, 2015 05:27pm
بہت زبردست اور معلومات افزا فیچر۔معذور بچوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے والی تحریر
Adeeb Jun 07, 2015 08:26pm
One of its kind.
راضیہ سید Jun 08, 2015 12:58pm
ہمارے ہاں ایک بہت غلط تصور یہ پایا جاتا ہے کہ ایسے افراد کی تضیحک کی جاتی ہے یا ان کے بارے میں بہت ہی خاص رویہ اپنا لیا جاتا ہے جیسے کہ وہ کوئی ماورائی مخلوق ہوں ، ایک سمینار میں میری ملاقات ایک ایسے ہی شخص سے ہوئی جنہوں نے مجھے یہ کہا کہ آپ میڈیا والے عوام کو یہ بتائیں یہ شعور اجاگر کریں کہ ہمیں سپیشل یا خصوصی افراد کہنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہماری ایک علحدہ شناخت ہے ، لیکن ہم اسی معاشرے کا حصہ ہیں ، ہمارے اندر بھی دل اور احساس ہے ، مجھے یہ مضمون بہت اچھا لگا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہوں گی کہ ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کو اب تک وہ حقوق نہیں ملے جن کے وہ مستحق ہیں ، ایلو ٹر ز دیکھ لیں یا ہسپتالوں میں معزور افراد کے لئے بنائے جانے والے خاص راستے سب پر ان کےسوا سب عوام الناس چل رہے ہوتے ہیں ۔۔۔۔