• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما ٹیکسلا سے گرفتار

شائع June 5, 2015
اہل سنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی—۔ فوٹو کورٹسی/ ٹوئٹر
اہل سنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی—۔ فوٹو کورٹسی/ ٹوئٹر

کراچی: اہل سنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کو ٹیکسلا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے ایس ڈبلیو جے کے جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمد حنفی نے ڈان سے گفتگو میں مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ انھیں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپے خاندان کے ساتھ ایک ذاتی ٹرپ پر سفر کررہے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پارٹی کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے ایک دن قبل مری میں ایک ریلی میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف راولپنڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے ایس ڈبلیو جے اسلام آباد چیپٹر کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اونیب فاروقی نے ڈان کو بتایا کہ اورنگزیب فاروقی کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات ناحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

انھوں نے بتایا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی دو روز قبل کراچی سے اسلام آباد آئے تھے۔

مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی۔اسلام آباد میں احتجاج شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:اہل سنت والجماعت کے رہنما کراچی میں قتل

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کراچی کے علاقے قائدآباد پل پر مولانا اورنگزیب فاروقی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس حملے میں اے ایس ڈبلیو جے رہنما تو بال بال بچ گئے تاہم ان کے 3 گارڈز زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) سے تشکیل پانے والی تنظیم اہل سنت والجماعت پر فروری 2012 میں پابندی لگا دی گئی تھی۔

تاہم پابندی کے باوجود ملک میں اے ایس ڈبلیو جے کی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ تنظیم وقتاً فوقتاً مختلف شہروں میں مذہبی کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024