• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہندوستان میں فوجی قافلے پر حملہ، 20 اہلکار ہلاک

شائع June 4, 2015
۔رائٹرز فائل فوٹو۔
۔رائٹرز فائل فوٹو۔

گوہاٹی: ہندوستانی ریاست منی پور میں باغیوں نے فوج قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ قافلہ ریاست کے ایک گاؤں سے منی پور کے دارالحکومت امپھال روانہ ہوا تھا کہ راستے میں اسے ہدف بنایا گیا۔

ریاست میں متعدد عسکریت پسند تنظیمیں سرگرم ہیں تاہم تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

نئی دہلی میں آرمی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال انہیں علم نہیں کے واقعے میں کون ملوث ہے۔

اپریل میں پڑوسی ریاست ناگالینڈ میں عسکریت پسندوں نے ہندوستانی فوج کے دو ٹرکوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آٹھ اہلکار مارے گئے تھے۔

منی پور ریاست میں دہائیوں سے علیحدگی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں جن کا موقف ہے کہ ہندوستانی حکومت خطے کے قدرتی ذخائر کا فائدہ اٹھاتی ہے تاہم علاقے کی ترقی کے لیے اقدامات نہیں کرتی۔

باغیوں کو ہندوستان کا سب بڑا اندرونی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی 28 ریاستوں میں سے 20 میں علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024