• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار

شائع June 1, 2015
فوٹو بشکریہ — tv.com.pk
فوٹو بشکریہ — tv.com.pk

فلم 'نامعلوم افراد' سے بڑی اسکرین پر کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے بولی وڈ کی فلم میں اداکاری کرنے سے انکار کردیا۔

عروہ کو حال ہی میں بولی وڈ کی فلم 'اظہر' میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'اگر وہ کبھی بولی وڈ میں فلم کریں گی تو سب سے پہلے اپنے کردار کی نوعیت دیکھیں گی'۔

اپنی پہلی فلم 'نا معلوم افراد' میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اداکارہ عروہ کو اس وقت متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

عروہ جلد ہی پاکستانی فلم 'جھول' میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ عروہ سے پہلے اس فلم میں اداکاری کی پیشکش اداکارہ ایمان علی کو کی جارہی تھی مگر بعد میں ان کی جگہ عروہ نے لے لی۔

اس فلم میں عروہ کے ساتھ اداکار بلال اشرف اور گلوکار علی عظمت بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025