• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹائیگر شروف کیلئے 50 سیکیورٹی گارڈز بھرتی

شائع May 28, 2015
ٹائیگر شروف کی فلم سے لیا گیا اسکرین شاٹ—۔
ٹائیگر شروف کی فلم سے لیا گیا اسکرین شاٹ—۔

بولی وڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے گزشتہ برس فلم "ہیرو پنتی" سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

اور جب کہ ٹائیگر نے اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے تو فلمسازوں نے ان کی سیکیورٹی محض اس وجہ سے بڑھا دی ہے کہ کہیں فلم میں ٹائیگر کا خصوصی حلیہ "لیک" نہ ہوجائے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں ٹائیگر شروف کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹائیگر شروف کے لیے 50 مزید سیکیورٹی گارڈز کو بھرتی گیا ہے تاکہ لوگوں کو فلم میں ان کے حلیے کے حوالے سے کچھ معلوم نہ ہوسکے۔

بتایا جاریا ہے کہ اس فلم میں ٹائیگر کا حلیہ پہلی فلم کے مقابلے میں بہت منفرد ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سلسے میں اتنی رازداری برتی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹائیگر شروف کے حلیے کے علاوہ فلمساز مووی کے سیٹ کے حوالے سے بھی تفصیلات منظرعام پر لانے سے گریز کر رہے ہیں۔

جب اس حوالے سے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم فلم کی تفصیلات منظرعام پر آنے سے بچنے کے لیے مزید حفاظتی تدابیر اختیار کر رہے ہیں اور اس کے لیے خصوصی ٹیم کو بھرتی کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024