• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان کی فلم کی تشہیر کیلئے شاہ رخ میدان میں

شائع May 26, 2015
فوٹو بشکریہ — لائو ان انڈیا
فوٹو بشکریہ — لائو ان انڈیا

بولی وڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان لڑائی کی خبریں تو ہمیشہ ہی گردش میں رہی ہیں مگر اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دونوں کے درمیان یہ دشمنی دوستی میں بدلتی جا رہی ہے۔

دونوں کے تعلقات میں خوشگوار تبدیلی کی تازہ ترین مثال اس وقت سامنے آئی جب سلمان کی آنے والی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کی تشہیر کے لیے بنایا گیا پہلا پوسٹر سب سے پہلے کسی اور نے نہیں بلکہ شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

شاہ رخ نے ٹوئٹر پر نہ صرف سلمان کی فلم کا پوسٹر شئیر کیا بلکہ ساتھ یہ پیغام بھی تحریر کیا کہ بھائی ہونا ہیرو ہونے سے زیادہ بڑھ کر ہے۔

شاہ رخ کے اس بیان سے لگتا ہے کہ سلمان خان اور ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہو چکا ہے۔

ابھی شاہ رخ نے ٹوئٹر پر پہلی جھلک پوسٹ ہی کی تھی کہ اس کے ایک گھنٹے بعد اداکار عامر خان نے بھی سلمان خان کی آنے والی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کی پہلی جھلک شیئر کر دی۔

فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے اور فلم اس سال عید پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024