• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میانمار کے مسلمان بچے کہاں جائیں؟

شائع May 26, 2015

سال 2009 کی بات ہے کہ جب مسلم کش فسادات کے باعث میانمار سے ایک لاکھ 17 ہزار مسلمان دربدر ہوئے تھے۔

یہی کہانی اس سال بھی دہرائی گئی اور میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ظلم کا شکار 9 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان، اپنا گھر بار، مال و اسباب چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہوئے۔

یہ دربدر روہنگیا مسلمان کشتیوں میں سوار ہو کر میانمار سے نکلے تو انڈونیشیا، ملائیشیا ،تھائی لینڈ سمیت دیگر پڑوسی ممالک نے انھیں مستقل طور پر اپنانے سے انکار کردیا۔

اب یہ مسلمان کسی دوردراز افریقی ملک میں مستقل رہائش اختیار کر رہے ہیں۔

تاہم روہنگیا مسلمانوں کی کچھ کشتیوں کوانڈونیشیا اور ملائیشیا میں عارضی طور پر پناہ ضرور دی گئی۔

ان میں بے شمار معصوم بچے بھی ہیں، جو ابھی در بدری کا دکھ نہیں جانتے لیکن اپنے بڑوں کے ہمراہ زندگی کی گاڑی کو گھسیٹنے اور پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہاں میانمار سے کشتیوں کے ذریعے انڈونیشیا آنے والے میانمار کے دربدر لوگوں کے حالات تصویری شکل میں بیان کیے جارہے ہیں۔

انڈونیشیا کے عارضی کیمپ میں روہنگیا مسلمان خواتین ناشتے کے لیے لائن بنائے کھڑی ہیں، ساتھ میں ایک معصوم سی بچی بھی اپنی والدہ کے ساتھ موجود ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
انڈونیشیا کے عارضی کیمپ میں روہنگیا مسلمان خواتین ناشتے کے لیے لائن بنائے کھڑی ہیں، ساتھ میں ایک معصوم سی بچی بھی اپنی والدہ کے ساتھ موجود ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے دو بچے انڈونیشیا میں عارضی کچن ٹینٹ سے اپنے لیے ناشتہ لے کر آرہے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے دو بچے انڈونیشیا میں عارضی کچن ٹینٹ سے اپنے لیے ناشتہ لے کر آرہے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
انڈونیشا کے عارضی کیمپ میں   موجود میانمار سے آنے والا ایک بچہ کچھ کھانے میں مصروف ہے—۔ فوٹو/ رائٹرز
انڈونیشا کے عارضی کیمپ میں موجود میانمار سے آنے والا ایک بچہ کچھ کھانے میں مصروف ہے—۔ فوٹو/ رائٹرز
میانمار سے ہجرت کرکے آنے والا ایک چھوٹا بچہ انڈونیشیا کے عارضی کیمپ میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
میانمار سے ہجرت کرکے آنے والا ایک چھوٹا بچہ انڈونیشیا کے عارضی کیمپ میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
روہنگیا مسلمان انڈونیشیا میں ایک عارضی کیمپ میں ناشتے کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے ہیں—۔فوٹو/ اے پی
روہنگیا مسلمان انڈونیشیا میں ایک عارضی کیمپ میں ناشتے کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے ہیں—۔فوٹو/ اے پی
میانمار سے ہجرت کر کے آنے والے روہنگیا مسلمان بچوں کا عکس سڑک پر کھڑے پانی میں دیکھا جا سکتا ہے،جو اپنے عارضی ٹینٹ کے باہر بیٹھے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
میانمار سے ہجرت کر کے آنے والے روہنگیا مسلمان بچوں کا عکس سڑک پر کھڑے پانی میں دیکھا جا سکتا ہے،جو اپنے عارضی ٹینٹ کے باہر بیٹھے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
میانمار سے کشتی کے ذریعے انڈونیشیا آنے والا ایک بچہ کیمپ میں کپڑوں کے ڈھیر پر بیٹھا رو رہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
میانمار سے کشتی کے ذریعے انڈونیشیا آنے والا ایک بچہ کیمپ میں کپڑوں کے ڈھیر پر بیٹھا رو رہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
انڈونیشیا کے عارضی کیمپ میں کھانے کے لیے قطار بنائے میانمار کے دربدر روہنگیا مسلمانوں کا عکس سڑک پر کھڑے پانی میں دیکھا جاسکتا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
انڈونیشیا کے عارضی کیمپ میں کھانے کے لیے قطار بنائے میانمار کے دربدر روہنگیا مسلمانوں کا عکس سڑک پر کھڑے پانی میں دیکھا جاسکتا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

تبصرے (2) بند ہیں

محمد اسحاق May 26, 2015 01:01pm
خدا ان کے حال پہ رحم کرے آمین
سہیل یوسف May 26, 2015 05:19pm
مقامِ شکر کہ ڈان نے ان مظلوموں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ ہم سب تماش بین ہیں جو ان کی بد ترین حالت کو دیکھ کر صرف دعا ہی کررہے ہیں۔ مجھے کچھ ترکی دوست ملے ہیں جو بہت مشکل حالات میں بھی میانمار کے ان افراد کی خدمت کررہے ہیں۔