کرکٹ کی فتح
پاکستانے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔
زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 175 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے آخری اوور میں فتح اپنے نام کر لی۔
ہملٹن مساکاڈزا نے 39 رنز کی باری کھیل کر اپنی ٹیم کو ایک بار پھر مضبوط آغاز فراہم کیا۔ فوٹو اے ایف پی |
میدان موجود دو خواتین میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے |
ووسی سبانڈا نے شان ولیمز کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 68 رنز کی ساجھے داری قائم کی، انہوں نے 49 رنز بنائے۔ |
پاکستانی کھلاڑی زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو اے پی |
شان ولیمز نے ناقابل شکست 58 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 175 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ |
احمد شہزاد نے 44 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن ان کی اننگ 18 رنز پر تمام ہوئی۔ فوٹو اے ایف پی |
مختار احمد نے لاگاتر دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کیا۔ |
میدان میں موجود ایک پرجوش پاکستانی شائق بینر اٹھایا ہوا ہے جس پر ہندوستان کے نام پیغام موجود ہے۔ |
شاہد آفریدی نے زبردست چھکا لگایا لیکن پھر اگلی ہی گیند پر دوبارہ چھکا لگانے کی کوشش میں روایتی انداز میں آؤٹ ہوئے۔ |
زمبابوین کھلاڑی شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں |
بلاول بھٹی کا میچ میں فتح کے بعد ایک انداز، انہوں نے آخری اوور میں چھکا اور چوکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ |
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا کو روایتی پختون کوٹی پہناتے ہوئے۔ |
پاکستانی ٹیم کا فتح کے بعد سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ |