• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالمگیر گردے نکلوانے امریکا جائیں گے

شائع May 23, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کئی سالوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا سینئر گلوکار عالمگیرتکلیف سے مستقل چھٹکارے کے لئے اٹلانٹا جائیں گے۔

اٹلانٹا میں علاج کے پہلے مرحلے میں ان کے گردے نکال دیے جائیں گے جس کے بعد اگلے سال ٹرانپلانٹیشن کا عمل ہو گا۔

عالمگیر نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ امید ہے کہ سرجری وسط جون میں’امریکا کے بہترین ہسپتالوں میں شمار‘ ایموری ہسپتال میں کی جائے گی۔

’امریکا پہنچنے پر میرے طبی ٹیسٹ ہوں گے تاکہ میرے ڈاکٹرز مطمئن ہو سکیں کہ میں اتنی طویل سرجری برداشت کر سکوں گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ عموماً دونوں گردوں کے نکالے بغیر تیسرا گردہ بھی لگایا جا سکتا ہے، لیکن ان کے کیس میں تیسرے گردے کی جگہ موجود نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تکلیف کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

سرجری کے بعد عالمگیر کو صحت یاب ہونے میں پانچ سے چھ مہینے درکار ہوں گے، جس کے بعد وہ پاکستان واپس آ کر حتمی ٹرانسپلانٹیشن کا انتظار کریں گے۔

علاج معالجے کیلئے درکار فنڈز کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

’حکومت نے مجھے 50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن مجھے صرف 20 ہی مل سکے۔ مجھے2010 یعنی تین سال پہلے پیسے ملے تھے جس کے بعد کچھ اتا پتا نہیں۔ میں بخود ہی محنت کر کے باقی رقم کا انتظام کر رہا ہوں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024