• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

زیارت حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

شائع May 22, 2015
تباہ شدہ قائد ریزیڈنسی کا ایک منظر— فائل فوٹو
تباہ شدہ قائد ریزیڈنسی کا ایک منظر— فائل فوٹو

کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس (آپریشنز) اعتزاز احمد گورایہ نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کامیاب آپریشن کے دوران زیارت کی قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم پکار عرف پکو کو حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ضلع شاہ رگ ہرنائی کا رہنے والا تھا جو قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کے مقدمے میں نامزد تھا۔

خیال رہے کہ مسلح افراد نے پندرہ جون 2013 کو زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اب تک قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی خفیہ معلومات ملنے پر کی اور اس کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو تفتیش کے لیے اعلیٰ حکام کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai May 22, 2015 11:39pm
گرفتاری پر خوشی ھوئی لیکن قائداعظم ریذیڈنسی کو تباہ کرنے والوں ملزموں کی ھلاکت کی خبر ھم ایک سے زیادہ مرتبہ پہلے سن چکے ھیں سرکاری طور پر

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024