• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایشوریا پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں

شائع May 21, 2015
ایشوریا رائے — فوٹو اے پی
ایشوریا رائے — فوٹو اے پی

بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے جو حال ہی میں کینز فلم فیسٹیول میں جلوے دکھاتی نظر آئیں تھی بہت جلد کرن جوہر کی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایشوریا رائے کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے کرن جوہر کے ساتھ فلم کرنا چاہتی تھی البتہ حالات ایسے ہوگئے کہ وہ فلم میں کام نہ کر سکیں۔

اس سے قبل ایشوریا کو کرن جوہر کی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے'، 'کبھی خوشی کبھی غم' اور 'دوستانہ' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لکین ایشوریا نے مختلف وجوہات کی بناء پر ان فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ تینوں اپنے وقتوں کی کامیاب ترین فلمیں ثابت ہوئیں تھی۔

ایشوریا اس بار کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کرن جوہر نے ان کو اس فلم کی کہانی سنائی تو ان کو یہ بہت پسند آئی ہے اور وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

اس فلم میں ایشوریا کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی اداکاری کریں گے جس پر ایشوریا کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کے خیال سے بہت خوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024