• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہارٹ اٹیک کی 7 خاموش علامات

شائع July 13, 2015 اپ ڈیٹ November 10, 2016
ہارٹ اٹیک کی کچھ ایسی واضح علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں ہوتی — کریٹیو کامنز فوٹو
ہارٹ اٹیک کی کچھ ایسی واضح علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں ہوتی — کریٹیو کامنز فوٹو

ہر سال کروڑوں افراد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے لاکھوں کے لیے زندگی کا سفر ختم بھی ہوجاتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد یا دباﺅ، ٹھنڈے پسینے، انتہائی کمزوری وغیرہ تو سب کو معلوم ہی ہے مگر کچھ ایسی واضح علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں اور انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے تاہم وہ دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کررہی ہوتی ہیں۔

تو ایسی ہی چند خاموش علامات کے بارے میں جانے جن میں سے کسی ایک کا بھی تجربہ آپ کو ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ علامات ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں لہذا بچاؤ کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

دل کے دورے کی علامات کو قبل از وقت بھانپ لینے اور علاج کرانے سے زندگی کے بچنے کا امکان کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فالج کی 5 خاموش علامات

تھکاوٹ

طبی ماہرین کے مطابق ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہے۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے کچھ عرصہ پہلے لوگ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں اور اپنے روزمرہ کے کام کرنے میں بھی مشکل محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے دورے سے قبل دل سے خون کے بہاﺅ میں کمی آتی ہے جس سے پٹھوں پر اضافی دباﺅ آتا ہے اور لوگ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے گھبرائیں نہیں کیونکہ بعد میں تکلیف آپ کو ہی اٹھانا پڑے گی۔

کمر، ہاتھوں یا سینے میں جلن

کمر، سینے یا بازﺅں میں شدید درد یا جلن بھی اکثر ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جب دل کے خلیات آکسیجن کی کمی کا شکار ہو تو شریانوں سے آکسیجن سے بھرپور خون کی فراہمی بلاک ہوجاتی ہے اور اس صورت میں پٹھے درد یا جلن کی شکل میں اعصابی نظام کو مدد کے سگنل بھیجتے ہیں۔ مگر چونکہ اس درد یا جلن کے دوران سینے میں روایتی بھاری پن محسوس نہیں ہوتا اس لیے لوگ اسے نظرانداز کردیتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو اور کسی کام کے دوران اچانک ان جگہوں پر درد یا جلن محسوس ہونے لگے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

سانس لینے میں مشکل

اگر آپ کو اکثر سیڑھیاں چڑھنے کا موقع ملتا ہو اور سانس لینے میں تکلیف نہ ہوتی ہو تاہم اوپر پہنچنے کے بعد ایسا لگتا ہو جیسے دم گھٹ رہا ہے تو یہ ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر خواتین سیڑھیاں چڑھنے یا بازار جانے کے دوران سانس کی کمی کا شکار ہو تو اسے نظر انداز مت کریں۔ درحقیقت دل میں خون کا بہاﺅ بلاک ہونے کی صورت میں سانس کے نظام پر یہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سینے میں جلن

اگر تو آپ کو اکثر اچھا کھانے کے بعد سینے میں جلن کا احساس ہوتا ہو تو یہ فکرمندی کا باعث نہیں تاہم اگر پہلے کبھی ایسا نہ ہوا ہو تو پھر یہ ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت بھی ہوسکتی ہے، جبکہ انجائنا کی تکلیف کا اظہار بھی ہوسکتا ہے جس میں دل کو خون کی روانی میں کمی ہونے سے جلن محسوس ہونے لگتی ہے اور یہی چیز آگے بڑھ کر ہارٹ اٹیک کا سبب بن جاتی ہے۔

معدے میں گڑبڑ

دل کے دورے کی علامات میں معدے کے مسائل بھی ہوسکتے ہیں جیسے قے، متلی یا معدے میں تکلیف وغیرہ، خاص طور پر خواتین کو اس حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنی طبیعت بہتر محسوس نہ کررہی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ اگر وہ دل کے دورے کی علامت ہے تو وہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

گلے، گردن یا جبڑے میں بے چینی

گلے، گردن یا جبڑے میں بغیر وجہ کے بے چینی یا گلا تنگ ہونے کا احساس جس کا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو، ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اس طرح کی شکایت پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ ان میں دل کے دورے سے قبل کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد وغیرہ کا ظاہر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اور اس طرح کی خاموش علامات ظاہر ہونے کے بعد ہارٹ اٹیک سامنے آتا ہے۔

کسی گڑبڑ کا احساس

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر دل کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے پہلے احساس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ٹھیک نہیں، اگر تو ایسا وجدانی احساس آپ کو بھی محسوس ہو اور آپ خود کو بغیر کسی وجہ کے ہی بیمار محسوس کریں تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے پہلے اکثر افراد ذہنی طور پر زیادہ مستعد نہیں رہتے جیسے عام زندگی میں ہوتے ہیں اور یہی ایک خاموش علامت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذیابیطس کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (23) بند ہیں

Imran Ali Solangi Jul 14, 2015 06:46pm
Very Useful Article
Malik inam Jul 14, 2015 09:44pm
@Imran Ali Solangi
aijaz rana Jun 21, 2016 10:31pm
Bemari vary malomat bari khidmat Hy per aihtyati tadaber aur aelaj vary tajavez b den tu bohat behter hoga. Thanks a lot.
Abdul Rafay Jun 21, 2016 10:37pm
Informative and useful
Abdul Rafay Jun 21, 2016 10:38pm
Informative and useful
ARK KING Jun 21, 2016 11:02pm
Best For Health
ARK KING Jun 21, 2016 11:03pm
Best Information For Health
ARK KING Jun 21, 2016 11:04pm
Best information for health
RIZWAN YAMNI Jun 21, 2016 11:16pm
Allah ap ko jaz-e-kher de.
RIZWAN YAMNI Jun 21, 2016 11:17pm
Allah ap ko jaz-e-kher de..........
Bilal Gill Jun 21, 2016 11:54pm
Thanks buhat buhat ap ka.
Bilal Gill Jun 21, 2016 11:54pm
Thanks buhat buhat ap ka.
Your Name Jun 21, 2016 11:58pm
nice
Hassan Tariq Khawaja Jun 22, 2016 12:03am
my health somuch right mashalla,
Ajmal Rao Jun 22, 2016 12:27am
Heart ateck ka solv. (khaansi) Bray mehrbani agr ksi ko b ateck aay to lmba saans len or khansi kren inshaAllah thek ho jay ga.
Ajmal Rao Jun 22, 2016 12:30am
Heart Ateck solv. Agr ksi ko b heart ateck aay to bray karam (lmba saans len or khansi kren sb thek hojay ga. )
Your Name Jun 22, 2016 12:55am
very nice
umari khan Jun 22, 2016 02:12am
Very nice even most important sharing... May you give long and healthy life... Aameen
Asad hazarvi Jun 22, 2016 02:36am
Thanks ..mujy aj kalfi malomat hasil hoi.jazakallah. Asad ashary Ausaf newspaper
muska Jun 22, 2016 04:23am
gd post
Arshad Mahmood Jun 22, 2016 07:49am
It is true and fact that every one should care one's health
waheed Jun 22, 2016 08:47pm
Very intrusting artical me u know king of king
javeria Jun 22, 2016 10:43pm
Very informative. InshaAllah baqi life ma ye information dyhaan ma rahygi.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024