• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'جذبہ جنون، دل دل پاکستان سے زیادہ کامیاب'

شائع May 18, 2015
سلمان احمد — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
سلمان احمد — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان میں 80 اور 90 کی دہائی کے گانے 'دل دل پاکستان' اور 'جذبہ جنون' کا شمار ملک کے بہترین ملی نغموں میں ہوتا ہے اور آج بھی دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں جنون بینڈ کے گلوکار سلمان احمد نے بی بی سی کو اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا گانا جذبہ جنون، دل دل پاکستان سے زیادہ بڑا اور کامیاب ہے۔

حال ہی میں آر جے نورین خان کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جنون بینڈ بننے سے پہلے وہ وائٹل سائنز میں تھے اور کچھ اختلافات کے بعد انہوں نے بینڈ سے علیحدگی اختیار کرکے اپنا بینڈ جنون تشکیل دیا جو کہ صوفی گانوں کی پہچان بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ 1996 میں انہوں نے کرکٹ کے لئے اپنے بینڈ کا تھیم گانا لکھا جو کہ دل دل پاکستان سے زیادہ مقبول ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کسی نغمے کو اتنی شہرت نہیں ملی جتنی جذبہ جنون کو ملی ہے۔

کیا آپ دل دل پاکستان اور جذبہ جنون میں سے کسی ایک کو بہتر قرار دے سکتے ہیں؟

تبصرے (2) بند ہیں

محمد وقاص May 18, 2015 09:59pm
تقریبا بیس سے پچیس سال بعد اس پر بحث کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ دونوں ہی گانے اپنے اپنے وقت کے لحاظ سے سپرہٹ تھے۔ سب سے پہلے دل دل پاکستان نے اپنے وقت میں پاکستان کے عوام کے دل جیتے اور کچھ سال بعد جذبہ جنون نے بھی لوگوں کی حب الوطنی کا جذبہ ابھارا دونوں گانے اپنی اپنی نوعیت کے حساب سے منفرد اور بہت خوب تھے یہ بحث چھیڑ کر سلمان نے بینڈ ٹوٹنے کے بعد سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے
shabeeh May 18, 2015 10:07pm
Dil dil pak aik mili naghma hy jbky jazba junoon aik geet hy yahe fraq bohat bra hy

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024