• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سنی لیون کی انڈیا سے بے دخلی کا مطالبہ

شائع May 16, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

ایک ہندو گروپ نے ماضی میں عریاں فلموں میں کام کرنے والی بولی وڈ اداکارہ سنی لیون کو ہندوستان سے بے دخل کرنے اور ملک میں دوبارہ داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

ہندو جانا جگروتی سمیتی گروپ (ایچ جے سی) کا کہنا ہے کہ سنی اپنی ویب سائیٹ پر ’فحاشی‘ پھیلانے کے ساتھ ساتھ عورتوں کی توہین کا سبب ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایچ جے سی ترجمان ادے دھرنی کے حوالے سے بتایا کہ گروپ نے رام نگر پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

دھرنی نے بتایا کہ گروپ نے پچھلے ایک ہفتے میں مہاراشترا اور گوا کے مختلف اضلاع میں اسی طرح کی درجنوں شکایات درج کرائی ہیں لیکن اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

دھرنی نے حالیہ میڈیا رپورٹس کا ذکر بھی کیا جن میں کہا گیا تھا کہ گوگل سرچ انجن پر سنی کی مقبولیت وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بڑھ گئی ہے۔ دھرنی نے اسے ایک خطرناک رجحان سے تعبیر کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

خان May 17, 2015 06:32am
ہم محترمہ سنی لیون صاحبہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024