• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گوگل کی نئی خودکار ڈرائیونگ گاڑی متعارف

شائع May 15, 2015
گوگل کی نئی خودکار ڈرائیونگ کرنے والی گاڑی — رائٹرز فوٹو
گوگل کی نئی خودکار ڈرائیونگ کرنے والی گاڑی — رائٹرز فوٹو

گوگل نے مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کرنے والی چھوٹی گاڑیاں متعارف کرا دی ہیں جو آئندہ چند ماہ میں سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی۔

2 نشستوں والی یہ مختصر گاڑی مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کے مقصد کے لیے ہی تیار کی گئی ہیں اور اس میں انسانی مداخلت کا امکان ہی نہیں کیونکہ اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل وغیرہ موجود ہی نہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 5 برسوں تک بغیر ڈرائیور کی گاڑیاں صارفین تک پہنچانے کے مشن پر کام کررہا ہے۔

یہ نئی گاڑی گوگل کی سابقہ سیلف ڈرائیونگ کار کے مقابلے میں زیادہ خوبیوں کی حامل ہے تاہم یہ طویل سفر کے لیے نہیں بنی ہے۔

اس گاڑی میں ایئر بیگ اور دیگر حفاظتی فیچرز موجود نہیں لہذا اسے 25 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر نہیں دوڑایا جاسکتا۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

بجلی سے چارج ہوکر چلنے والی اس گاڑی کو ہر 80 میل بعد چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ گاڑی صرف ان راستوں پر ہی چل سکتی ہے جس کے نقشے گوگل میپ پر زیادہ تفصیلی انداز سے موجود ہو۔

ان گاڑیوں کو رواں موسم گرما کے دوران آزمائشی طور پر کیلیفورنیا کی سڑکوں پر چلایا جائے گا، اب تک 25 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں جن کی تعداد کو بڑھا کر انہیں مختلف مقامات جیسے برساتی اور پہاڑی مقامات پر چلا کر جانچا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali May 16, 2015 12:36am
Like it

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024