• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علی ظفر کی بولی وڈ میں نئی فلم

شائع May 15, 2015
علی ظفر
علی ظفر

اگرچہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ بولی وڈ کی بجائے اب ان کی پوری توجہ اپنی پروڈکشن پر ہوگی تاہم اب یہ خبریں آ رہی ہیں کہ وہ جلد بولی وڈ کی ایک اور فلم میں نظر آئیں گے۔

ٹائمز آف انڈین کے مطابق اس فلم کی ہدایت کار ابھیشیک ڈوگرا اور پروڈیوسر احمد خان ہیں جب کہ اس کا ٹائٹل اب تک نہیں رکھا گیا ہے۔

علی ظفر اس فلم میں ایک موسیقار کا کردار کریں گے اور ان کے ساتھ ہما قریشی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ انڈیا میں کی جائے گی۔

علی ظفر نے کچھ عرصے پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ سال ان کے لئے بہت اچھا ثابت ہوا ہے کیوں کہ اس سال ان کی بیٹی ہوئی ہے وہ اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہیں اور وہ پاکستان میں ایک فلم بھی بنانے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لئے بولی وڈ سے وقفہ لے رہے ہیں تاہم ایک کہانی ان کو بہت اچھی لگی ہے جس پر وہ ضرور سوچیں گے۔

اگر یہ خبر صحیح ہوئی تو ایسا سوچا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اس فلم کے گانوں پر بھی خود کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024