• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عادات کی پیشگوئی پیدائشی مہینے سے ممکن

شائع May 15, 2015 اپ ڈیٹ December 19, 2015
اگر تو آپ کسی فرد کی شخصی عادات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کی پیدائش کا مہینہ اس حوالے سے اہم ثابت ہوسکتا ہے—  کریٹیو کامنز فوٹو
اگر تو آپ کسی فرد کی شخصی عادات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کی پیدائش کا مہینہ اس حوالے سے اہم ثابت ہوسکتا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ کسی فرد کی شخصی عادات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کی پیدائش کا مہینہ اس حوالے سے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

کنکٹیکیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی علوم کے ماہر مارک ہمیلٹن کے مطابق لوگوں کی شخصیت میں ان کے پیدائش کا مہینہ اور موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کے بروج ان کی عادات کو جاننے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے اثرات انفرادی سطح پر ہوسکتا ہے کہ بالکل واضح نہ ہو مگر کسی خاص مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کی عادات کا اوسط بڑے پیمانے پر دیکھا جائے تو ان میں مماثلت نظر آئے گی۔

مارک ہملیٹن کہتے ہیں کہ مثال کے طور پر جو لوگ جنوری اور فروری میں پیدا ہوتے ہیں وہ زیادہ تخلیقی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اسی طرح دسمبر کے آخر سے لے کر مارچ کے اولین عشرے میں پیدا ہونے والے افراد کا مشہور ہوجانے کا امکان دیگر مہینوں میں پیدا ہونے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دسمبر سے مارچ کے عرصے کو سال کا ' نم' حصہ تصور کیا جاتا ہے اور ان مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ مستقل مزاج اور ثابت قدم قسم کی فطرت کے حامل ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ماہرین نفسیات فلکیاتی بروج کے اثرات کو مسترد کردیتے ہیں مگر ہر فرد پر اس کے پیدائش کے مہینے کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ یہ بروج کسی شخصیت پر مرتب ہونے والے اثرات کے لیے مستند پیمانہ نہیں تاہم یہ ایک مددگار ٹول ضرور ثابت ہوسکتا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی فطرت کو سمجھا جاسکے۔

تبصرے (6) بند ہیں

hamza May 15, 2015 08:57pm
ok
hamza May 15, 2015 08:58pm
nyccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccccc
zain Dec 19, 2015 06:59pm
Yeah!! I was born on 31dec :)
fatima Dec 20, 2015 12:19am
what abt months like august,september?
muzammil Dec 20, 2015 12:24pm
iwas born in janvery
ali Dec 23, 2015 05:24am
Meri n0vmber ki pedaish he 7 n0v

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024