• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کراچی آپریشن کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

شائع May 13, 2015 اپ ڈیٹ May 14, 2015
بشکریہ وزیرآعظم آفس
بشکریہ وزیرآعظم آفس
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: کراچی میں ایک بس پر منظم حملے میں اسماعیلی برادری کی 43 ہلاکتوں کے بعد حکومت نے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کی صبح صفورا گوٹھ میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل رضوان اختر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل جنرل بلال اکبر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، سندھ گورنر عشرت العباد سمیت سینئر سرکاری افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کراچی میں امن یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے نبرد آزما تمام ادارے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

’کراچی ملک کا کمرشل حب ہے۔یہاں پیش آنے والا کوئی بھی واقعہ بہت اہمیت رکھتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری معاشی ترقی سے خوش نہیں۔ ان کا ایجنڈا ملک میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا ہے، ایسے میں ان قوتوں کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی بہت اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔

اس سے پہلے جنرل راحیل شریف سری لنکا کا تین روزہ منسوخ کرتے ہوئے ہنگامی طور پر کراچی پہنچے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai May 14, 2015 12:26am
اپریشن کو کامیاب کیسے بنایا جائے اس پر عور کرنا ھوگا (1)اپریشن بلاتفریق ھونا چاہئے (2) اچھے برے اور چھوٹے بڑے کی تمیز ختم کرنا ھوگا (3)لوگوں کے ساتھ انصاف کرنا ھوگا (4) جرائم پیشہ اور شدت پسندوں کو گھر دفتر مسجد ہر جگہ ٹارگٹ کرنا ھوگا اور وہیں پر کچلنا چاہیے جیسا کہ اسرائیلیوں نے فلسطینوں کے ساتھ کیا تھا

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024