• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمالی کوریا: وزیردفاع کو سونے پر 'سزائے موت'

شائع May 13, 2015
وزیرِ دفاع ہیون یانگ چول۔ —. فوٹو اے ایف پی
وزیرِ دفاع ہیون یانگ چول۔ —. فوٹو اے ایف پی

سیول: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ یون کے ساتھ غداری اور توہین آمیز رویے کا مظاہرہ کرنے پر وزیرِ دفاع ہیون یونگ چول کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیرِدفاع ہیون یانگ چول دفاعی تقریبات میں اکثر سوتے ہوئے دیکھے گئے تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کم جونگ یون کے نظریات سے اتفاق نہیں کیا تھا، اوراپنے ردّعمل کا بھی اظہار کیا تھا۔

30 اپریل کو جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی (این آئی ایس) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہان کی بیوم نے ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ ہزاروں سرکاری عہدے داروں کے سامنے ہیون یانگ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

تاہم یہ بات واضح رہے کہ شمالی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق انتہائی مشکل امر ہے۔

جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق ہیون یانگ چول کو ایک سال سے کم عرصے پہلے پیپلز آرمڈ فورسز کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ یونہاپ کا کہنا ہے کہ وہ کئی مرتبہ فوجی تقریبات کے دوران سوتے ہوئے پائے گئے تھے اور انہوں نے متعدد مواقعوں پر کم جونگ یونگ کی بات کا جواب بھی دے دیا تھا۔

یونہاپ نے اپنی رپورٹ حکمران جماعت سائنوری کے ایک رکن پارلیمنٹ کی بریفنگ کی بنیاد پر تیار کی ہے، جنہوں نے مذکورہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں وزیردفاع بنیادی طور پر لاجسٹک اور انٹرنیشنل ایکسچینج کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ پالیسی کی تیاری کا کام بااختیار قومی دفاعی کمیٹی اور پارٹی کا مرکزی ملٹری کمیشن کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024