• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ہیلی کاپٹر حادثہ: ہلاک شدگان کی میتیں نور خان ایئربیس منتقل

شائع May 9, 2015
فوجی اہلکار نلتر حادثے میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت لے کر جارہے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
فوجی اہلکار نلتر حادثے میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت لے کر جارہے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
حادثے میں ہلاک ہونے والے سفراء اور دیگرغیرملکیوں کی میتیں وفاقی وزراء ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کے ممالک لےکر جائیں گے—۔فوٹو/ رائٹرز
حادثے میں ہلاک ہونے والے سفراء اور دیگرغیرملکیوں کی میتیں وفاقی وزراء ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کے ممالک لےکر جائیں گے—۔فوٹو/ رائٹرز

اسلام آباد: اسلام آباد: گزشتہ روز کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ہفتے کو روالپنڈی کی نور خان ایئر بیس پہنچادیا گیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور سینئر سل و ملٹری اہلکار بھی موجود تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو بھی سی 130 طیارے کے ذریعے بیس تک لایا گیا۔

پاک فوج کے کمانڈرز نے تابوتوں کو سیلوٹ پیش کیا جبکہ زخمی کو راولپنڈی میں ای ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2 پائلٹ، ایک کریو ممبر اور 4 غیر ملکیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں ناروے اور فلپائن کے سفیر جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل تھیں۔ پولینڈ اور ڈچ سفیروں سمیت دیگر افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔

پائلٹ اور عملے کی نمازجنازہ

اس سے قبل نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے فوجیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سمیت دیگرعسکری قیادت نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں : ہیلی کاپٹر حادثہ: ناروے، فلپائن کے سفیروں سمیت 7 ہلاک

نلتر حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹس میجر التمش، میجر فیصل، ٹیکنیشن نائب صوبیدار ذاکر کے جسد خاکی اور چار سفارتکاروں کی میتیں ہفتے کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نور خان ائربیس لائی گئیں۔

فوٹو/ رائٹرز
فوٹو/ رائٹرز
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی

اس موقع پر جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی۔

جبکہ تمام معاملات کی نگرانی کے لیے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

پاک فوج کے ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے میتوں اور زخمیوں کی اسلام آباد منتقلی تاخیر کا شکار ہوئی۔

تینوں شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں جبکہ غیر ملکی سفارتکاروں کی میتیں ان کے ملکوں میں روانہ کی جائیں گی۔

ابتداء میں کہا گیا کہ سفارتکاروں کی میتیں ان کے ملکوں میں بھجوانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، تاہم بعد میں حکومت نے انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفراء کی بیگمات اور ناروے کے سفیرکی میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کافیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے پر ہی میتوں کو ان کے آبائی ممالک بھجوایا جائے گا۔

ہفتے کو میتیں جب نورخان ایئربیس لائی گئیں تو لواحقین شدت غم سے نڈھال نظر آئے، ہلاک ہونے والے ایک سفیر کے صاحبزادے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلے لگا کر دلاسہ دیا۔

فوٹو/ رائٹرز
فوٹو/ رائٹرز
فوٹو/ رائٹرز
فوٹو/ رائٹرز

وزیراعظم کےاعلان کے بعد آج ملک بھر میں سوگ منایا جار ہا ہے جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا، مختلف شہروں میں دعائیہ تقاریب اور مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے مرنے والوں کی یاد میں اگلے ہفتے ایک تقریب کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے جبکہ تحقیقات کے لیے فوج کے بریگیڈئیر کی سربراہی میں بورڈ بھی تشکیل دے دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہیلی کاپٹر حادثہ انجن کی خرابی کے باعث ہوا، سیکرٹری خارجہ

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کو مسترد کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت میں چین کے تعاون سے نلتر پاور پراجیکٹ اور چیئر لفٹ منصوبے کے افتتاح کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی آمد متوقع تھی۔ اس موقع پر پاکستانی دفتر خارجہ نے 30 سے زائد ممالک کے سفراء، سینئیر سفارتکاروں اور ان کی بیگمات کے لیے نلتر دورے کا اہتمام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024