• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گوادر: 6 یمنی باشندے بازیاب

شائع May 7, 2015 اپ ڈیٹ May 8, 2015
بازیاب کروائی گئی یمنی باشندے۔  کرٹسی فوٹو۔
بازیاب کروائی گئی یمنی باشندے۔ کرٹسی فوٹو۔
پولیس اسٹیشن گوادر کا ایک منظر۔ کرٹسی فوٹو۔
پولیس اسٹیشن گوادر کا ایک منظر۔ کرٹسی فوٹو۔
گوادر پولیس کے اہلکار۔ کرٹسی فوٹو۔
گوادر پولیس کے اہلکار۔ کرٹسی فوٹو۔

گوادر : پولیس نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چھ غیر ملکی افراد کو بازیاب کروالیا جبکہ چھاپے کے دوران 10 کلو چرس، ایک کلاشنکوف اور ایک مسروقہ گاڑی برآمد ہوئی۔

گوادر پولیس نے یہ چھاپہ خفیہ اطلاع پر نیا آباد کے علاقے میں ایک مکان پر مارا جہاں سے ملنے والے مغویوں کا تعلق یمن سے بتایا جاتا ہے۔

ایس پی گوادر پرویز عمرانی اور ایس ایچ او گوادر امام بخش بلوچ کے مطابق پولیس کو قتل ڈکیتی اور اغوا کے وارداتوں میں مطلوب ملزم کے نیا آباد کے مکان میں چھپنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران چھ غیرملکی مغوی زنجیروں سے جکڑے ملے جبکہ اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان نے تاوان کے لئے مذکورہ یمنی باشندوں کو اغوا کیا جس کی عدم ادائیگی پر مغویوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد دو تین سال سے گوادر میں تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی ایران سے متصل سرحدی اضلاع کے دشوار گزار علاقوں کو منشیات کے بین الاقوامی سمگلر استعمال کرتے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق افغانستان میں جو منشیات بنتی ہیں ان کو سمگلر انھی راستوں سے بیرون ملک بھیجتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024