سائنس کا اڈہ: آسمان میں الف لیلیٰ کے کردار
الف لیلیٰ کی کہانیاں اور کردار تو ہم سب کو ہی پسند ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سائنسدانوں نے زحل (سیٹرن) سیارے کے چاند انسلاڈس پر موجود جغرافیائی خدوخال کے نام الف لیلیٰ کے کرداروں اور مقامات پر رکھ ڈالے ہیں؟
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ زمین کے بعد سیٹرن کا چاند انسلاڈس زندگی کے لیے سب سے زیادہ موزوں جگہ ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ انسلاڈس کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟ یہاں پر کون کون سے کیمیکل موجود ہیں جو زندگی کو پنپنے میں مدد دے سکتے ہیں؟ آئیے ڈاکٹر سلمان حمید سے ان تمام سوالات کے جوابات جانتے ہیں۔