• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

کرم ایجنسی: فٹبال میچ میں خود کش دھماکا، حملہ آور ہلاک

شائع May 6, 2015
۔فائل فوٹو۔
۔فائل فوٹو۔

پشاور: کرم ایجنسی کی تحصیل علی زئی میں فٹبال میچ کے دوران گراؤند میں دو خود کش بمباروں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے دونوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی کے مطابق دونوں خود کش حملہ آوروں نے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دروازے پر روکا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی کے نتیجے میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد علی زئی ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بھی تفصیلات کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کو سیکیورٹی فورسز نے جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا تھا۔

علاقے کے مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حملے کے وقت گراؤنڈ میں 100 سے زائد تماشائی موجود تھے۔

خود کش حملے کے بعد جائے وقوع پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار پہنچ چکے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025