• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب پولیس کے اہلکار سندھ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء

شائع May 3, 2015
مغوی اہلکاروں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی
مغوی اہلکاروں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی

گھوٹکی : اندورن سندھ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایک افسر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

صوبہ سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے ماچکو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور اے ایس آئی سمیت اہلکاروں کو اغواء کرکےکچے کے جنگل لے گئے۔

اہلکاروں کے اغواء کے بعد دونوں صوبوں کی پولیس نے مشترکہ طور پر اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا۔

پولیس چوکی (کیمپ-ٹو) پر رات ایک بجے کے قریب ڈاکوں نے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کیا ۔

اطلاع ملنے پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری ماچکو اور گھوٹکی کےکچے کے علاقے میں پہنچ گئی بعد ازاں سندھ پولیس بھی آپریشن میں شریک ہو گئی۔

ایس پی رحیم یار خان طارق مستوئی کےمطابق اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اہلکاروں کی بازیابی کے لئے گھوٹکی اور کشمور کے کچے کے راستوں کو سیل کرکے پانچ اضلاع کی پولیس کو طلب کی گئی۔

مغوی پولیس اہلکاروں کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے ۔

وزیر اعظم کا نوٹس

کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے اغواء پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب کا فوری نوٹس لیا گیا۔

نواز شریف نے متعلقہ حکام کو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کارروائی کی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024