• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اکشے کمار کی کامیاب واپسی

شائع May 3, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بولی وڈ کے اداکار اکشے کمار کی فلم گبر از بیک بوکس آفس پر 2015 کی فلموں میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن چکی ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے روز ہی 13.05 کروڑ کما کر اکشے کمار کے مداحوں کو خوشی منانے کا ایک اور موقع دے دیا۔

ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق بھی کی۔

جمعے کے روز ریلیز ہونے والی فلم گبر از بیک نے سلور اسکرین پر دھوم بچا دی اور اس سال اب تک پہلے روز سب سے زیادہ کمانے والی فلم ثابت ہوئی۔

یہ فلم تامل فلم کا ریمیک ہے جس کی ہدایت کرش نے دی ہے۔

اس فلم میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ شروتی حسن نے بھی اداکاری کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024