‘آئندہ پارٹی چھوڑنے کی بات نہیں کروں گا’
ہوسٹن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی پارٹی چھوڑنے کی بات نہیں کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت چھوڑنے کی بات ہمیشہ رہنماؤں کی کارکردگی کی وجہ سے کی۔
ایم کیو ایم کے قائد نے پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ اب رہنماؤں اور کارکن کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کے گذشتہ روز کے خطاب کا حوالہ دے کر میڈیا پر ان کا ٹرائل اب بند ہوجانا چاہئے۔
اپنے خطاب میں الطاف حسین نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے ایک دن کے نوٹس پر وطن واپسی کا وعدہ بھی لیا۔