• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

شائع May 1, 2015
۔اے این پی فوٹو۔
۔اے این پی فوٹو۔

کراچی: کراچی کے ضلع ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنان سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم بنادی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر راؤ انوار کی جانب سے گذشتہ روز کی جانے والی نیوز کانفرنس میں دو ملزمان طاہر عرف لمبا اور جنید کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: 'را' سے تربیت یافتہ ایم کیو ایم کارکن گرفتار، پولیس

راؤ انوار نے دونوں ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے بتاتے ہوئے جماعت پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم بعدازاں آئی جی سندھ نے راؤ انوار کو چارج چھوڑکر سی سی پی او دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

انکشافات اور شواہد کے دعوؤں کی جانچ پڑتال کے علاوہ ملزمان سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان علی خواجہ کے علاوہ اسپیشل برانچ، رینجرز اور دو حساس اداروں کے افسران شامل ہونگے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024