• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

8 ایسی عادتیں جو تبدیل کرسکتی ہیں آپ کی زندگی

شائع May 1, 2015
بشکریہ Creative Commons.
بشکریہ Creative Commons.

انسان کو حقیقی خوشی کبھی کسی دوسرے کے ساتھ برا سلوک کرکے حاصل نہیں ہوتی بلکہ دوسروں سے اچھا سلوک اس خوشی کا حاصل کرنے کا راز ہے۔ پھر چاہیں وہ کسی رضاکارانہ کام کرکے، چاہنے والوں کے ساتھ وقت بتاکر یا پھر دیگر طریقوں سے بھلائی کی جائے۔ یہاں ہم آپ کو 8 ایسی باتیں بتارہے ہیں جنہیں عادت بنالیا جائے تو زندگی تبدیل ہوجائے گی۔

جو کریں دل سے کریں

جب کچھ اچھا کریں تو یہ نہ سوچیں کے اس سے آپ کو کوئی فائدہ ملے گا، اس اچھے کام کو اس لیے انجام دیں کیوں کہ آپ واقعی میں کسی کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

رضاکارانہ کاموں میں شریک ہوں

کسی مصیبت میں پڑے شخص سے دو منٹ اچھے انداز میں بات کرلینا اور اسے دلاسہ دینا شاید آپ کی زندگی پر زیادہ اثر انداز نہ ہو تاہم یہ بات چیت اس شخص کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق ثابت ہوسکتی ہے اور ان کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کرسکتی ہے۔

اپنے جذبات محسوس کیجئے

انسان کو خدا نے جذبات عطا کیے ہیں جن کا اظہار انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ پھر چاہیں وہ غصہ ہو یا خوشی، محبت ہو یا مایوسی۔ جذبات کا درست موقع پر اظہار کرنا چاہیے تاہم اس اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو جسمانی یا اعصابی طور پر چوٹ پہنچائی جائے۔

جو آپ کے پاس ہے اس پر شکر ادا کریں، ہر دن!

ہم عام طور پر ان ہی لوگوں کی پیروی کرنا پسند کرتے ہیں جو ہم سے مالی طور پر بہت ہوتے ہیں۔ آپ کے حالات جتنے برے کیوں نہ ہو، کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوگا جو آپ سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہوگا۔

تاہم ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ انسان آگے بڑھنے کی جستجو چھوڑ دے۔ اس سلسلے میں محنت کرنا بھی انتہائی ضروری ہے لیکن ساتھ ساتھ موجودہ وسائل پر اظہار تشکر انسان کو سکون فراہم کرتا ہے۔

چاہنے والوں کیساتھ بتایا گیا ہر لمحہ قیمتی ہے

ہم اکثر اپنی مصروف زندگیوں میں اپنے چاہنے والوں کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تاہم اپنے والدین، بھائی بہن اور دیگر رشتہ داروں سے محبت کا اظہار بہت ضروری ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے پاس یہ موقع ہی میسر نہیں کہ وہ اپنے قریبی رشتہ داروں سے محبت کا اظہار کرسکیں۔

لوگوں کو قبول کریں

کوئی بھی 'پرفیکٹ' نہیں ہوتا۔ ہر کسی کی اپنی کہانی ہے جس کے بارے میں کوئی اور نہیں جانتا۔ لوگوں کی رائے کو اہمیت دیں اور انہیں ان کے نظریات کے ساتھ قبول کرنے کی کوشش کریں۔

لسٹیں بنائیں!

کسی بھی اہم چیز کی لسٹ یا فہرست بنالینی چاہیے۔ اس سے آپ کا فوکس بڑھ جائے گا اور آپ ان اور دیگر کاموں کو بہتر انداز میں کرسکیں گے۔ اگر آپ آسانی سے چیزیں بھول جاتے ہیں تو پھر یہ پوائنٹ آپ کے لیے ضروری ہوجاتاہے۔ اس سے آپ کو نہ صرف چیزیں یاد رکھنے میں مدد ملے بلکہ آپ کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

دل کو سنیں پر دماغ کے استعمال کیساتھ!

کم از کم دو مرتبہ سوچیں کہ جس نئے موبائل، گاڑی، جوڑے، جوتے کے پیچھے آپ دیوانے ہوئے جارہے ہیں کیا واقعی آپ کو اس کی ضرورت ہے؟ زیادہ تر معاملات میں آپ کو خود سے جواب 'نہیں' ہی ملے گا۔ خود سے ایمانداری سے بات چیت کریں اور جن غلطیوں سے بچا جاسکتا ہے ان سے دور رہنے میں ہی بھلائی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Azhar Ahmed Baig May 01, 2015 09:27pm
dawn news u people really doing great job , feeling different whenever visit ur website from others.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024