• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملالہ حملہ کیس:10ملزموں کو عمرقید کی سزا

شائع April 30, 2015
ملالہ یوسفزئی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
ملالہ یوسفزئی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

سوات کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملالہ حملہ کیس کے 10 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

جمعرات کو سوات کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملالہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے 10 دہشت گردوں بلال، شوکت، سلمان، ظفر اقبال، اسرار اللہ، ظفر علی، عرفان، اظہار، عدنان اور اکرام کو عمر قید (25 سال قید) کی سزا سنادی۔

یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر اُس وقت حملہ کیا تھا، جب وہ مینگورہ میں ایک وین میں اسکول سے گھر جارہی تھیں۔ اس حملے میں ملالہ سمیت دو اور طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں۔

طالبان کے اس حملے سے قبل ملالہ کو عالمی سطح پر اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اس وقت طالبان کے زیرِ قبضہ ضلع سوات کے حالات پر ایک برطانوی خبررساں ادارے بی بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر 'گل مکئی' کے نام سے ایک ڈائری تحریر کی تھی۔

بچیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی 17 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو گزشتہ برس امن کا نوبیل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔

ملالہ یوسف زئی دوسری پاکستانی ہیں، جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر عبدالسلام کو 1979ء میں فزکس میں نوبل انعام ملا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024