• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قذافی اسٹیڈیم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل

شائع April 30, 2015
" 5کروڑ 83لاکھ 5ہزارروپے ٹیکس واجب الاداہے" ۔۔۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
" 5کروڑ 83لاکھ 5ہزارروپے ٹیکس واجب الاداہے" ۔۔۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر قذافی اسٹیڈیم لاہور کو سیل کر دیا۔

واضھ رہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم پر 5 کروڑ 83 لاکھ 5ہزار 483 روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ 14 سال سے ٹیکس کی ادائیگی کا کیس چل رہا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی ادائیگی تک کمرشل پراپرٹی سیل رہے گی۔

بعد ازاں ایکسائز حکام کی ہدایت پر قذافی اسٹیڈیم کا مرکزی دروازہ کھول دیا گیا۔

ایکسائز انسپکٹر فدا حسین نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کے لیے داخلی راستہ کھولا گیا۔

تاہم ایکسائز کے اعلی حکام کی ہدایت پر داخلی راستہ کھولا گیا جبکہ ٹیکس کی ادائیگی تک کمرشل پراپرٹی سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024