• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنبیر اور عالیہ ساتھ فلم کریں گے

شائع April 29, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ رومان لڑاتے نظر آئیں گے۔

ہدایت کار ایان مکھرجی نے اپنی نئی فلم کے لیے رنبیر اور عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ فلم ایک سپر ہیرو کے اوپر بنائی جائے گی اور اس کی شوٹنگ 2016 میں شروع ہوگی۔

اداکار رنبیر کپور اس وقت اپنی فلم بومبے ویلوٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد وہ انوراگ باسو کی فلم جگا جاسوس اور امتیاز علی کی فلم تماشا میں کام کریں گے کیوں کہ یہ دونوں فلمیں رواں برس ریلیز کی جائیں گی۔

رنبیر کپور نے اپنی ٹیم کے ساتھ 2016 کا شیڈیول ڈسکس کیا جس میں ایان مکھرجی کی فلم سب سے پہلے بنائی جائے گی۔

رنبیر کپور اس فلم میں اداکاری کرنے کے لیے بے تاب ہیں جو کہ دسمبر 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024