• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوناکشی سنہا بہترین اداکارہ اور مصورہ

شائع April 29, 2015
سوناکشی سنہا — فائل فوٹو
سوناکشی سنہا — فائل فوٹو

بولی وڈ کی دبنگ ہیروئین سوناکشی سنہا نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہت اچھی مصورہ بھی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ پر اپنے بنائے ہوئے خاکے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب سوناکشی نے اپنے بنائے ہوئے خاکے مداحوں کے ساتھ شئیر کیے ہوں اس سے قبل بھی سوناکشی اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی بنائی ہوئی تصاویر شئیر کر چکی ہیں۔

اداکارہ اپنے بنائے ہوئے خاکوں کو ڈوڈلز کہتی ہیں اور ان کے بقول وہ فرصت کے لمحات میں یہ خاکے شوق سے بناتی ہیں۔

سوناکشی سنہا کو خاکے بنانے کا شوق تو ہے لیکن پینٹنگ میں انکی دلچسپی کچھ کم ہے۔

اداکارہ سناکشی ایک بہترین آرٹسٹ ہیں کیوں کہ بولی وڈ میں آنے سے پہلے وہ ایک فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی تھی لیکن وہ آج بولی وڈ کی بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024