• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

'موبائل فون میں ٹوائلٹ سے 10 گنا زیادہ جراثیم'

شائع May 5, 2015
ایک شخص اسمارٹ فون استعمال کرتا ہوا — اے ایف پی فائل فوٹو
ایک شخص اسمارٹ فون استعمال کرتا ہوا — اے ایف پی فائل فوٹو

ٹوائلٹ یا کسی گندی پلیٹ کو بھول جائیں درحقیقت آپ کے گھر میں جراثیموں سے سب سے زیادہ متاثر اشیاءآپ کو حیران کرکے رکھ دیں گی۔

جی ہاں آپ کو ہوسکتا ہے کہ یقین نہ آئیں مگر برتن صاف یا خشک کرنے والے کپڑے اور موبائل فون ایسی اشیاءہیں جو گھر میں سب سے زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوتی ہیں اور یہ آپ کو فوڈ پوائزنگ یا ہاضمے کی خرابی کا شکار کرنے کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

امریکا کی کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں دعویٰ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ لوگوں خاص طور پر خواتین برتن صاف کرنے والے کپڑوں کو سب سے زیادہ چھوتی ہیں اور مضر صحت جراثیم کو یہاں وہاں پھیلا دیتی ہیں۔

تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کھانے کے موقع پر بھی موبائل فونز کا استعمال لوگوں کو ہیضے کا شکار بنانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس ڈیوائس میں کسی ٹوائلٹ سے بھی 10 گنا زیادہ جراثیم چھپے ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق برتن خشک کرنے والے 90 فیصد کپڑے فوڈ پوائزنگ کا باعث بننے والے بیکٹریا سے آلودہ ہوتے ہیں۔

محقق ڈاکٹر جینی اسنیڈ کے مطابق تحقیق سے انکشاف ہوتا ہے کہ عام افراد کس طرح خود کو ان عام اشیاءسے خطرے کی زد میں لے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہاتھ دھونے کے بعد بھی برتن صاف کرنے والے کپڑوں کو اٹھا لیتے ہیں بلکہ اکثر تو اسے استعمال کے بعد ہاتھ دھونے کی بھی زحمت نہیں کرتے اور وہاں سے بیکٹریا گھر میں جگہ جگہ پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024