• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی قونصلیٹ کا گارڈ اپنی ہی گولی سے ہلاک

شائع April 28, 2015
گارڈ انجم شاہ، امریکی قونصلیٹ کے باہر کیبن میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اتفاقیہ طور پر اسے اپنی ہی بندوق کی گولی لگ گئی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
گارڈ انجم شاہ، امریکی قونصلیٹ کے باہر کیبن میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اتفاقیہ طور پر اسے اپنی ہی بندوق کی گولی لگ گئی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ایمپریس روڈ پر واقع امریکی قونصلیٹ میں تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ سیکیورٹی گارڈ قونصلیٹ کے باہر اپنے کیبن میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اتفاقیہ طور پر اسے اپنی ہی بندوق کی گولی لگ گئی۔

ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق گارڈ کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

سیکیورٹی گارڈ کی شناخت انجم شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق خوشاب سے ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ مذکورہ گارڈ نے اپنے آپ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پرخود گولی ماری ہو۔

تاہم ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024